لاس اینجلس (جیوڈیسک) والٹ ڈزنی کی کلاسیک کہانی پر بنی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ اب بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہے، فلم میں اداکارہ ایما سٹون نے بیوٹی جبکہ اداکار ڈین سٹیونز نے بیسٹ کا کردار ادا کیا ہے۔
فلم گزشتہ ویک اینڈ پر امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی جبکہ گزشتہ ہفتے کی ٹاپ فلم کانگ سکل آئی لینڈ دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔
بیوٹی اینڈ دی بیسٹ نے ویک اینڈ پر دو کروڑ نواسی لاکھ ڈالر بزنس کیا جبکہ فلم لوگن پونے دو کروڑ ڈالر کما کے تیسرے نمبر پر آئی۔