ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ایس ایچ او تھانہ صدر یاسر مطلوب کیانی تبدیل، یاسر ربانی نے نئے ایس ایچ او کا چارج سنبھال لیا، یاسر کیانی نے والد کی علالت کے باعث از خود سی آئی اے راولنڈی ٹرانسفر کروائی،عوامی حلقوں کی جانب سے یاسر کیانی کو جرائم کی بیخ کنی میں دلیرانہ کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
موصوف نے آٹھ ماہ کے قلیل عرصہ میں علاقہ سے نہ صرف منشیات فروشون کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا بلکہ، عرصہ دراز سے روپوش خطرناک اشتہاری مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا،تھانہ سٹی واہ کینٹ سٹی میں ڈیڑھ سال تعیناتی کے دوران کارہائے نمایاں سر انجام دیئے،کار لفٹڑوں کا بین الصوبائی گینگ پکڑا ، اندے قتل کے سراغ لگا کر اصل ملزمان کوجیل یاترا کرائی،اہزنی ، ڈکیتی ، چوری اور فحاشی کے اڈوں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاون کر کے انھیں علاقہ بدر ہونے پر مجبور کیا اور متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے انھیں قانون کے شکنجے میں کسا،یاسر کیانی ایک بہادر ، جذبہ خدمت خلق رکھنے والے فرض شناس آفیسر کی تبدیلی پر عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ حکام سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے فرض شناس آفیسر کی واہ کینٹ ٹیکسلا میں تعیناتی ناگزیر ہے تاہم یاسر کیانی کی بابت معلوم ہوا ہے کہ موصوف نے اپنی نجی مصروفیات بالخصوص والد محتر م کی علالت کے باعث واہ کینٹ سے سی آئی رالپنڈی میں اپنی ٹرانسفر کروائی،تھانہ صدر واہ کینٹ میں پولیس لائن سے آنے والے سب انسپکٹر یاسر ربانی نے نئے ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ کا چارج سنبھال لیا ہے۔
انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی اپنی خدمات سی آئی اے راولپنڈی میںانجام دیں گے،تاہم انکی تبدیلی پر عوامی حلقوں کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاون پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا،موصوف نے انتہائی قلیل وقت میں وہ کارہائے نمایاں سر انجام دیں جو گزشتہ کئی برسوں میںکوئی بھی آفیسر نہ کر سکا ،یاسر کیانی نے جان کی پرواہ کئے بغیر خطرناک مجرموں پر ہاتھ ڈالا اور انھیں گرفتار کر کے فرض شناس آفیسر ہونے کا ثبوت دیا،یاسر کیانی نے انتہائی کٹھن وقت میں تھانہ صدر واہ میں اپنی خدمات سر انجام دیں ، انکے کارنامے سنہری الفاظ میں لکھے جائیں گے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038