فیصل آباد کی خبریں 21/3/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : چیئرمین سٹی کونسل 81 راجہ سلیم عابد نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے موجودہ حکومت مشکل سے مشکل فیصلے کررہی ہے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے وزیر اعظم میاں نوازشریف انتہائی سنجید ہ اقدامات کررہے ہیں عمران خان کو صرف نوازشریف اور شہباز شریف فوبیا ہوگیا ہے وہ ملک کے مفاد کا بھی پرواہ کئے بغیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں پاکستان پر لیگ کا فائنل لاہور میں منعقد کرنے کے خلاف بیان دیکر عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ،انہوںنے جب الیکشن کمیشن انکے حق میں فیصلہ دیتا ہے تو عمران خان ڈھول بجاتے تھے اور جب ان کے کیخلاف فیصلہ آئے تو وہ الیکشن کمیشن کیخلاف نازیبا الفاظ سے بھی دریغ نہیں کرتے ،انہوںنے کہا کہ پختونخوں کے حقوق کا تحفظ ہر جگہ کیا جائیگا وزیر اعظم نوازشریف پورے پاکستان کا لیڈر اور مسلم لیگ ن پورے ملک کی پارٹی ہے انہوںنے کہا کہ امن کے دشمنوں کو غلط افواہوں سے قوم میں بے چینی پھیلا رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد( ) انجمن تاجران مکی کلاتھ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری شیخ یوسف گچھا نے کہا کہ بعض عناصر سی پیک کے خلاف جان بوجھ کر غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں سی پیک میں ملکی مفاد کے منافی کوئی چیز شامل نہیں چین کے صنعت پاکستان آنے سے اقتصادی شرح بڑھے گی انہوں نے کوکہا کہ برطانیہ ،سعودی عرب ،ایران ،جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک کی طرف سے سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ منصوبہ کتنا اہم ہے اور خطے کیلئے ہے انہوںنے کہا کہ اس وقت ملک میں معاشی پالیسیوں میں تبدیلیوں کی اشد ضرورت ہے جسے پورا کر نے کیلئے حکوممت کو سنجیدگی دکھا نا ہوگی حکومت نے معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے فی الفور سنجید ہ اقدام نہ اٹھائے تو ملک کی صنعت و تجارت ٹھپ ہوکر رہ جائیگی جس سے کروڑوں نہ دور بیروز گار اور درآمد ی ہدف دائو پر لگ جائینگے اور معاشی مسائل کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل میں مزید اضافہ ہوجائیگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( ) انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ فیکٹری ایریا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک واجد علی نے کہا کہ بدامنی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے معاشی نقشے کو بدلنے کی ضرورت ہے اس لئے عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تناسب سے توانائی کے نرخ مقرر کر نے بجلی و گیس کی پیداواری استعداد میں اضافہ سمیت بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اور منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا ٹیکسٹائل اور اس سے منسلک دیگر انڈسٹری ملکی معیشت میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے مگر متعلقہ اداروں کو عدم توجہی اور بے حسی کے باعث ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمانے والے تقریباً تمام ادارے گزشتہ چند سالوں سے مسلسلہ بحران کا شکار ہیں ،انہوںنے کہا کہ توانائی بحران اور خطہ کے دیگر ممالک کے برعکس بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اضافہ امن و امان کی خرابی ،مہنگائی ،بیروزگاری کی سب سے بڑی وجہ ہے ،پیداواری لاگت میں اضافہ کے باعث بیرون ممالک منڈیاں پاکستانی تاجروں کے ہاتھوں سے نکلتی جارہی ہیں جس سے نہ صرف ملکی خزانہ کو اربوں ڈالر ز کا نقصان ہوورہاہے بلکہ صنعتکاروں کیلئے صنعتی قرضے پر مارک اپ و دیگر واجبات کی ادائیگی کرنا بھی مشکل ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( )پاکستان پیپلزپارٹی پی پی 67 کے رہنما چودھری نجف ضیاء وڑائچ جو حلقہ مذکور سے ایم پی اے شپ کے امیدوار بھی ہیں انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی عوام رابطہ مہم شروع کردی ہے، وہ پورے حلقہ کا وزٹ کررہے ہیں جس کے بعد ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کریں گے، اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نجف ضیاء وڑائچ نے کہا کہ آپ کے ووٹوں اور اللہ کی نصرت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ انقلابی اقدامات کروں گا کہ جس کا کبھی کسی نے خواب بھی نہیں دیکھا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ یہاں سے کامیابی حاصل کرکے ایم پی اے بننے والوں کی تصاویر تو دیواروں پر بنی نظر آجاتی ہے مگر وہ خود کہیں نظر نہیں آتے، حلقہ کی گلیاں اور نالیاں دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم بلوچستان کے کسی انتہائی پسماندہ حلقے میں کھڑے ہوں ، حکومت میں ہونے کے باوجود یہاں کے موجودہ ایم پی اے کسی بھی قسم کا کوئی فائدہ نہ اٹھا سکے جس کے باعث یہاں محرومیاں بڑھتی چلی گئیں، اخبارات میں بیان بازی کے ذریعے عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے بلکہ عوام تو عملی کام چاہتے ہیں ، انشاء اللہ یہاں سے کامیابی حاصل کرکے اپنی اہلیت ثابت کروں گا اس موقع پر معززین حلقہ نے انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی کامیابی کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور یہاں سے کسی برساتی مینڈک کو جیتنے نہیں دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( ) انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر و مسلم لیگ (ن) کے راہنما حافظ طاہر جمیل نے کہا ہے کہ مردم شماری ملکی ترقی کی نئی راہیں متعین کرے گی عوام مردم شماری کوقومی فریضہ سمجھتے ہوئے درست معلوم فراہم کریں۔ گزشتہ 19 برس بعد ملک بھر میںمردم شماری کا انعقاد موجودہ حکومت کا شاندار اقدام ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی ، سالمیت کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے اس کا تمام تر کریڈٹ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو جاتا ہے جن کی سچی حب الوطنی کی بناء پر پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور چند دنوں تک اس کا فیصلہ آنے والا ہے وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ جو بھی فیصلہ آئے گا ہم خوشی سے قبول کر لیں گے اور وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر فیصلہ ان کے حق میں نہ بھی آئے تو نہ صرف اسے قبول کریں گے بلکہ اس کے خلاف کہیں اپیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ہر محاذ پر ناکامی کاسامنا کرنا پڑے گا۔2018 ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) پھر کامیابی حاصل کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( ) پیپلز پارٹی کے راہنما رانا سیف خالد نے کہاہے کہ حکمران سی پیک کامنصوبہ پارلیمنٹ میںکیوںنہیںلارہے 60ارب ڈالرکایہ پراجیکٹ عوام سے کیوںچھپایاجارہاہے آئندہ نسلوںکویہ قرض اتارناپڑے گا حکمران عوام کے سامنے ساری بات لائیںانہو ں نے کہا کہ چین نے پاکستان اور بھارت کو چالیس چالیس ارب ڈالر قرضہ دینے کیلئے پاکستان کو 27فیصداور انڈیاکو17 فیصد سود اداکرنے کامعاہدہ کیاہے اس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ چین پاکستان سے کتنی محبت کرتاہے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوںنے ملک کو دیوالیہ کردیاہے لاہور میںمیٹرواور دوسرے منصوبوںپر اربوںڈالر خرچ کیئے جارہے ہیںجبکہ ہسپتالوںکی حالت قابل رحم ہے جہاںایک ایک بیڈ پر تین تین مریض لٹائے جاتے ہیں ادویات نہ ہونے کے برابرہیں دراصل حکمران اپنی تجوریوںکوبھر رہے ہیں حکمرانوںکی کرپشن کی وجہ سے نیچے تک کرپشن نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( )پاکستان تحریک انصاف این اے 82کے صدر سلیم چیمہ اور راہنما حافظ صابر مغل نے کہا ہے کہ بی بی سی نیوزپوائنٹ کی دنیا بھرکی مقبول ترین سیاسی جماعتوں کی فہرست کے مطابق پاکستان تحریک انصاف دنیا کی دوسری مقبول ترین سیاسی جماعت بن گئی ہے اوریہ بہت بڑا اعزازہے اوریہ عمران خان کی اکیس سال کی محنت کا نیتجہ ہے اور30 سالوں سے اقتدارکی باریاں لیکرملک لوٹنے والی خاندانی جماعتوں کے منہ پرزوردارطمانچہ ہے جواپنے آپ کوبڑی جماعت ہونے کا دعوی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی بی سی نیوزپوائنٹ کی فہرست میں پی ٹی آئی کومقبول ترین جماعت دیکھ کرشریف برادران اوران کے پاگل درباری بے ہوش ہوگئے ہیں اوران کواپنے برے دن نظرشروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی اور مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے ،عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاندانی جماعتوں کی کرپشن نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے آئندہ انتخا بات میںکر پٹ حکمران اور انکے حواریوں کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوں گے اوران کا ہمیشہ کیلئے صفایا کردیں گے ان کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد( )انجمن تاجران فیصل آباد(فیڈریشن)کے صدر رانا تجمل وحید’جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ اور سینئر نائب صدر محمد اشرف چوہدری نے کہا ہے کہ سٹی میئر کے انتخابات میں ضمیروں کی خرید و فروخت بارے سب کو قبل از وقت پتہ چل گیا تھا مگر اس وقت کسی نے نوٹس نہ لیا۔بعد ازاں صوبائی وزیر قانون نے میڈیا ٹاک میں اعتراف کیا کہ چند چیئرمینوں نے پیسے لئے اور اب معاملے کی باضابطہ طور پر ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔دیکھنا صرف یہ ہے کہ ان ضمیروں کے سوداگروں سے کون نبرد آزما ہوگا اور کس طرح ان کا احتساب کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اگر کوئی رشوت دیکر سرکاری عہدہ حاصل کرتا ہے تو سب سے پہلے اوپر دی گئی رقم پوری کرتا ہے اور بعد میں تادم مرگ اس کا سود یا منافع لیتا ہے۔ویڈیو کے مطابق ایک ووٹ 20سے 25لاکھ میں فروخت ہوا اس حساب ہے یہ کروڑوں کی گیم ہے۔کیا جولوگ کروڑوں روپے خرچ کرکے اقتدار میں آتے ہیں وہ اپنی رقم سود سمیت واپس نہیں لیں گے؟انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ کے بعد بلدیاتی ادارے دوبارہ بحال ہوئے ہیں مگر ان کی بحالی جس طریقے سے ہوئی وہ بہت داغدار ہے۔دیکھنا یہ ہوگا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے میں کیا کرتا ہے یا پھر”مٹی پائو”فارمولے پر عمل پیرا ہوتا ہے۔اگر واقعی اس معاملے میں کچھ نہ ہوا تو پھر الیکشن صرف نوٹوں والوں کا رہ جائیگا کوئی محب وطن کبھی اقتدار میں نہیں آسکے گا۔