پانی کا عالمی دن منانے کا مقصد عوام الناس میںپینے کے صاف پانی کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ محمد عبدالشکور

Mohammad Abdul Shakoor

Mohammad Abdul Shakoor

اسلام آباد : دنیا بھر میں 22 مارچ پانی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد عوام الناس کو آلودہ پانی سے ہونے والی بیماریوں، نقصانات اور صاف پانی کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔ اسی سلسلے میں الخدمت فائونڈیشن پاکستان نے بھی پانی کے عالمی دن کو بھر پورانداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے بتایا کہ الخدمت فائونڈیشن کے تحت 22 مارچ کو”صاف پانی ۔۔۔ محفوظ زندگی” کے عنوان کے تحت ملک بھر میںآگاہی واک اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

پانی کی قلت،آلودہ پانی اور اُس سے ہونے والے نقصانات کے پیش ِ نظر الخدمت فائونڈیشن ملک بھر میں آگہی مہم کے ساتھ ساتھ شہروں اور دور دراز پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کے منصوبوں پربھی کام کر رہی ہے ۔ الخدمت فائونڈیشن شہری علاقوں میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ، تھر پارکر، اندرون سندھ ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں کنویں کھدوانے اور کمیونٹی ہینڈ پمپ لگانے کا کام ، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں” گریوٹی فلو واٹر سکیم” اور بلوچستان میں کاریز کے ذریعے بھی پینے کا صاف پانی فراہم کررہی ہے ۔ اس وقت الخدمت کے تحت ملک بھر میں 73 واٹر فلٹریشن پلانٹ،1515 کنویں ،4122 ہینڈ پمپ،290 سب مرسبل واٹر پمپ اور60گریوٹی فلو واٹر سکیموں سے روزانہ قریباََ14 لاکھ افراد مستفید ہوتے ہیں الخدمت مزید 374پانی کی منصوبون پر کام کر رہی ہے۔

برائے رابطہ:
شہزاد سلیم عباسی
0333-3133245