روزانہ انڈہ کھانے سے متعدد طبی فواہد حاصل ہوتے ہیں: ماہرین

Egg

Egg

اگر آپ ناشتے میں انڈے کے شوقین ہیں تو خوش ہوجائیں کیونکہ برطانوی ماہرین کے مطابق روزانہ ایک انڈہ کھانے سے متعدد طبی فواہد حاصل ہو سکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق روزانہ ایک انڈہ کھانے سے جسم کو 12 گرام پروٹین حاصل ہوتا ہے جبکہ وٹامن اے، ڈی، بی، آئیوڈین اور دیگر اجزاء بھی ملتے ہیں۔

اس سے جسمانی دفاعی نظام طاقتور ہوتا ہے اور دانتوں ، ہڈیوں اور جلد کی صحت میں بہتری آتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈوں میں شامل امینو ایسڈز ذہنی تناؤ اور بے چینی میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔