رحیم یارخان : روٹری انٹرنیشنل اسسٹنٹ گورنر و پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ نے پرماننٹ ٹرانزٹ پوائینٹ خانپوراڈہ پرانسداد پولیو مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سے پولیو کے خاتمہ میں ہیلتھ ورکرز کا کردار قابل تحسین ہے۔ 1988ء تک سالانہ لگ بھگ ساڑھے تین لاکھ بچے پولیو سے معذور ہورہے تھے جبکہ رواںسال اب تک پوری دنیامیں صرف چار بچوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔ بد قسمتی سے ان پولیو زدگان میں سے دو کا تعلق پاکستان اور دو کا افغانستان سے ہے۔
جب تک پولیو کا ایک بھی نیا مریض سامنے آتا رہا دنیا میں اس موذی مرض کے دوبارہ سے پھیلنے کاخطرہ موجود رہے گا۔ اس موقع پرکامنیٹ کے فرقان طاہرتتلہ نے کہا کہ دنیا سے 99فیصد سے زائد پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے۔
والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو انسداد پولیو کی ہر مہم میںپولیو ویکسین پلوا کر وطن عزیز کو پولیوفری بنانے میں اپنا قومی کردار ادا کریں۔
Rotary Polio Monitoring
اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ورکرز میں روٹری کلب کی جانب سے چھتریاں ، کیپس ،شرٹس ، بیجز و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔
تقریب میں روٹیرین خواجہ ارشاد احمد، جان محمد وارثی، ضیغم علی احمد،فرقان طاہر تتلہ،محمدعتیق ، زین،طاہرمحمود، اللہ رکھا،اسد اسلم، ذولقرنین ، محکمہ صحت اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اور سکیورٹی پر موجود عملہ،ٹرانزٹ ٹیم و دیگر نے شرکت کی۔
محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5) اسسٹنٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل۔ممبر پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ، سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ 115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔ فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353 ای میل: mmumtazbaig@gmail.com