ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے موجودہ حکومت مشکل سے مشکل فیصلے کر رہی ہے، ملک جمشید کھوکھر

Lahore

Lahore

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء و ممتاز سیاسی و سماجی رہنماء ملک جمشید کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے موجودہ حکومت مشکل سے مشکل فیصلے کر رہی ہے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے وزیر اعظم میاں نواز شریف انتہائی سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں عمران خان کو صرف نوازشریف اور شہباز شریف فوبیا ہوگیا ہے وہ ملک کے مفاد کی پرواہ کئے بغیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن انکے حق میں فیصلہ دیتا ہے تو عمران خان ڈھول بجاتے ہیں اور جب ان کے کیخلاف فیصلہ آئے تو وہ الیکشن کمیشن کیخلاف نازیبا الفاظ سے بھی دریغ نہیں کرتے ،انہوںنے کہا کہ پختونخوں کے حقوق کا تحفظ ہر جگہ کیا جائیگا وزیر اعظم نوازشریف پورے پاکستان کا لیڈر اور مسلم لیگ ن پورے ملک کی پارٹی ہے انہوںنے کہا کہ امن کے دشمن غلط افواہوں سے قوم میں بے چینی پھیلا رہے ہیں۔ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی پاکستان مسلم لیگ(ن)کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ملک جمشیدکھوکھرنے مزیدکہا کہ مشیروزیراعظم ملک محمدافضل کھوکھرکی نگرانی میں ترقیاتی کام کرواکر عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کیے تھے اللہ کے فضل و کرام سے اُنہیں پورا کرنے کیلئے کوئی کسر اُٹھانہ رکھ رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اب سیاست عوام کی عملی خدمت کا نام ہے محض نعرے بازی کی سیاست کرنے والوں کا دور گذر چکا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کی بدولت آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
23مارچ منانے کا مقصدملی وقومی جذبوں کوزندہ وتابندہ رکھنا ہے،عبدالرئوف
لاہور( )23مارچ کا دن ہماری قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے،اس دن برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں اپنے لئے ایک واضح منزل کا تعین کیا،ان خیالات کا اظہار ایلکارڈسپننگ ملزکے جنرل مینجرعبدالرئوف نے کیا،انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے،جس نے ہمیں علامہ محمداقبال جیسا مفکر اور قائداعظم محمدعلی جناح جیسا عظیم لیڈر عطا کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے اور یہ شناخت ہم نے لازوال قربانیاں دینے کے بعد حاصل کی ہے،انہوں نے مزیدکہا کہ نوجوانوں کو آزادی کی قدرکرنی چاہئے ،اور متعین کئے گئے اصولوں کی پاسداری کو اپنا نصب العین بنانا ہوگا،اللہ تعالیٰ پاکستان کو محفوظ بنانے میں ہماری مددکرے۔