لندن برطانیہ (تیمور لون) حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی و کشمیریوں کی مدد کرے۔ متاثرہ لوگوں کے خاندان فاقہ کشی پر مجبور ھیں کشمیر پریس کلب لندن کا مطالبہ تفصیل کے مطابق کشمیر پریس کلب لندن کے صدر نواز مجید کشمیری، سکریٹری جنرل اسرار خان ، لائق علی خان، تیمور اعظم لون اور سید صفدر شاہ نے پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں سے پُرزور مطالبہ کیا ھے کہ سعودی عرب کے شہر الجبیل میں ریڈیکو کمپنی میں محنت مزدوری کرنے والے کشمیری و پاکستانی مزدوروں کے اقامے گزشتہ دو سال سے ختم ہو چکے ہیں جن میں 80 فیصد پاکستانی اور کشمیری شامل ہیں جن میں بھی بڑی تعداد کشمیریوں کی ہے جو گزشتہ ۲ سالوں سے مسائل کا شکار ہیں۔
ان مزدوروں کو گزشتہ پندرہ ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دی گئیں۔ جس کے باعث ان کے گھر والے فاقہ کشی پر مجبور ہیں ۔متاثرہ محنت کش کشمیر پریس کلب سے رابطہ میں ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کو پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بھی کوئی خاطر خواہ مدد نہیں مل رہی اسلئے ہماری فوری مدد کی جائے۔
ہم کشمیر پریس کلب لندن کی جانب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت سعودی عرب میں پھنسے محنت کشوں کی مدد کے لئے سعودی عرب میں سفارت خانہ سے فی الفور رابطہ کریں اور ان مزدوروں کی تنخواہوں کے معاملات حل کروانے ان کو وطن واپس پہنچانے میں ہر ممکن اقدام اٹھائیں۔