ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار سلمان خان اپنی سابقہ دوست کترینہ کیف کے ہمراہ ایک مرتبہ پھر فلم میں جلوہ گر ہونگے۔ یہ فلم 2012ء میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ایک تھا ٹائیگر کا سیکیوئل ہے۔
سلمان خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنی آنے والی فلم کا فرسٹ لُک جاری کیا ہے جس میں دبنگ خان ٹکسیڈو سوٹ جبکہ گاؤن پہنے نظر آ رہی ہیں۔
یش راج بینر تلے بننے والی فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ بھارت کے علاوہ بیرون ممالک بھی کی گئی ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری علی عباس ظفر سرانجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل علی عباس نے 2016ء میں ریلیز ہونے والی فلم سلطان کی بھی ڈائریکشن دی تھی۔