باربی کیو سے شوگر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

Barbecue

Barbecue

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ باربی کیو، تلے ہوئے کھانوں کے استعمال سے ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ آگ پر بھون کر، تل کر یا تنور میں پکا کر تیار کرنے کی وجہ سے کھانوں میں ’’ایڈوانسڈ گلائی سیشن اینڈ پراڈکٹس‘‘ یا اے جی ای ایس کہلانے والے مادوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

اے جی ای ایس وہ مادے ہیں جو انسولین کے کام میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ کھانے میں ان کی اضافی مقدار کا ایک مطلب ذیابیطس ٹائپ ٹو کا بڑھا ہوا خطرہ بھی ہے۔