نائیجیریا اور صومالیہ میں مسلح حملوں میں 28 افراد ہلاک

Somalia Attacks

Somalia Attacks

صومالیہ (جیوڈیسک) نائیجیریا کے صوبہ بینو میں تاحال نامعلوم افراد کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حملہ آور مسلح افراد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار تھے اور حملے میں کثیر تعداد میں شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

بیان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ تاہم علاقے کے رہائشیوں کے مطابق حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے حملے کی مذمت کی ہے اور تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں حالیہ دنوں میں فولانی چرواہوں اور بینو زمینداروں کے درمیان جھڑپوں میں بھی 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بھی صدارتی پیلس کے قریب بم سے مسلح گاڑی کے حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ خود کش حملہ آور نے گاڑی کو صومالیہ تھئیٹر کے قریب چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا۔

علاقے میں مختلف سرکاری دفاتر اور وزارتوں کی عمارتیں واقع ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔