تحریر : شاز ملک برصغیر پاک و ھند کی تاریخ کی صغیم کتاب کے اوراق پلٹیں تو کچھ سنہرے باب نگاہوں کو خیرہ کر دیتے ہیں اور دل کو روشن کر دیتے ہیں ایسا ہی ایک خوبصورت باب خوبصورت دن سے جڑا ھے جسے تحریک پاکستان کی تاریخ میں ہم اور سب پاکستانی ٢٣ مارچ کے حوالے سے قرار داد پاکستان کے نام سے جانتے ہیں جو بر صغیر پاک و ہند کی تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر ہو گیا یہ وہ دن تھا جب پاکستان بننے کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہویی جب پورے ملک سے ٹوریباً ایک للاکھ مسلمانوں نے محترم قائد اعظم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ثبوت دیا اور آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ جلسے میں شریک ہو کر ایک ایسی قرارداد منظور کی جسے قرار داد لاہور بھی کہا جاتا ھے اور قرار داد پاکستان کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ھے جو نہ صرف ١٩٤١ میں مسلم لیگ کے آیئن کا نہ صرف حصہ بنی بلکہ ٹھیک سات سال بعد اسی کی بنیاد پر پاکستان ٢٩٤٧ میں معرض وجود میں آیا اور آج ہم بے حثیت پاکستانی اسلامی جمہوریہ پاکستان کی آزاد فضاوں میں سانس لیتے ہیں۔
یہ الله کا خاص احسان مسلمانوں پر ہوا کے تحریک پاکستان کی کامیابی کے بعد پاکستان ایک آزاد مسلم ریاست کی صورت میں ہم سبکو عطا ھوا اور دنیا میں ہماری ایک شناخت بے حثیت آزاد مسلم ملک کے باسی کے طور پر ہویی اور پھر اسی قرار داد کی یاد کے طور پر ایک اعزاز کی صورت لاہور میں مینار پاکستان تعمیر کیا گیا جو آج پاکستان ٹاور کے نام سے بھی مشہور ھے۔
جسکی خوبصورتی ٢٣ مارچ جیسے خوبصورت دن کی حسین یاد سے مشروط ھے اور پاکستان کی تاریخ کی کتاب کا یہ سنہرا ٹائٹل ھے جو ہر پاکستانی کے دل کو مسحور کرتا ھے اسی لئے پاکستانی لوگ ایک جیالا جرات مند غیور قوم کے طور پر اس دن کا یاد کو جوش و خروش سے تازہ کرتی ھے کیوں کے مثل مشور ہے کے جو قومیں اپنا ماضی یاد نہیں رکھتیں تاریخ انھیں فراموش کر دیتی ھے مگر آج ٢١ وی صدی کے اس دور میں جب ہماری قوم پنجابی سندھی پٹھان بلوچی کے نام پر بٹ چکی ہے۔
پھر بھی اس دن کو ایک جشن ایک یاد کے طور پر منا کر اس بات کا ثبوت دیتی ہے کے اس پرچم کے ساۓتلے ہم ایک ہیں اس سنہرے دن کو ایک سنہری قوم کی طرح دل و جان سے مناتے ہیں اور اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہیں کیوں کے کسی بھی قوم کے لئے اسکی تاریخ ہی سب سے بڑا اثاثہ ہوتی ھے جسے ہم سب نے آج کی ننوجوان نسل اور اپنی آنے والی نسل کے لئے محفوظ کرنا ھے اور اپنی قوم کی شناخت کے نظریے کے تحت اپنے سنہرے دنوں کو محفوظ کرنا ھے اس دعا کے ساتھ کے الله ہمارے ملک ہماری شناخت پاکستان کو ہمیشہ سلامت تا قیامت رکھے آمین