چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا متعلقہ افسران کے ہمراہ عظیم پورہ قبرستان کا دورہ

Visit

Visit

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کا عظیم پورہ قبرستان کی دیوار توڑنے اور قبرستان کے اطراف کوڑا کرکٹ اور کچرے کو آگ لگا نے کے واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل زون پہنچ گئے ۔اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ قبروں کے تقدس کی پامالی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔

قبرستان کی دیوار توڑنے اور قبرستان کے اطراف کچرے کو آگ لگانے میں ملوث عناصر کا کھوج لگا کر فوری کاروائی کی جائے دورے کے موقع پر چیئرمین سید نیئر رضا نے قبرستان کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے شاہ فیصل زون محکمہ ہیلتھ اور پارکس کے افسران کو ہدایت کی کہ قبرستان کے اندر اور اطراف صفائی وستھرائی اور کھار دار جھاڑیوں کی کٹائی کی جائے اور قبرستان میں زائرین کو سہولت کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے۔

اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ محکمہ قبرستان کے ایم سی سے رابطہ کرکے فوری طور پر قبرستان کی دیوار کی تعمیر کو یقینی بنا ئی جائے اور قبرستانون کے اطراف کوڑا کرکٹ اور کچرے کے ڈھیروں کا خاتمہ کیا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی