کیلا ایسا پھل ہے جو نہ صرف توانائی سے بھرپور ہے بلکہ اس میں کئی بیماریوں کا علاج بھی پوشیدہ ہے لیکن بعض بیماریوں میں لوگ کیلا کھانے سے اجتناب برتتے ہیں حالانکہ حقیقت اس کے بالکل الٹ ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے: کہا جاتا ہے کہ کیلا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مضر صحت ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں بلکہ کیلا گلائمکس انڈیکس میں شامل ہونے کی وجہ سے ذیابیطس کے مرض کے لیے انتہائی مفید ہے اور طبی ماہرین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔
چربی کے خاتمے کے لیے: کیلے کے بارے میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ اس کو کھانے سے انسان موٹاپے کا شکار ہوسکتا ہے تاہم حقیقت میں کیلے میں کم لحمیات ہوتے ہیں اور یہ کولیسٹرول کو گھٹانے میں بھی مدد گار ہوتا ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے میں شامل وٹامن بی6، معدنیات اور دیگر اجزا کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے لہذا ایسے افراد جو وزن کم کرنا چاہتے ہوں انہیں چاہیے کہ وہ کیلے کا استعمال کریں۔
بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے: اگر آپ بلڈ پریشر کے مرض کا شکار ہیں تو آپ کو چاہیے کہ کیلے کا استعمال کریں کیونکہ اس میں قدرتی طور پر الیکٹرولائٹ کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے۔