مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) آج پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابل تسخیر ہے، ہماری روایتی اور ایٹمی طاقت کا مقصد عالمی اور علاقائی امن کو یقنی بنانا ہے، یہ ہمارے غازیوں اور شہیدوں کی قربانی کا ہی نتیجہ ہے، آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن رد الفساد کی کارروائیاں بچے کچے دہشت گردوں کے خلاف جاری رہیں گی۔ یوم پاکستان اصل میں تکمیل پاکستان کے عہد کا دن ہے ،غازیوں اور شہیدوں کی قربانیوں نے پاکستان کو زیادہ محفوظ بنا دیا۔
آپریشن رد الفساد دہشتگردی کے فتنے کے خاتمے کا باعث بنے گا،بچے کھچے دہشتگردوں کا سر کچل کر دم لیں گے،ان خیالات کا اظہار، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175 چوہدری عرفان احمد سندھو، ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ، چوہدری افتخار احمد سندھو، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) نے پریس کلب مصطفی آباد میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن اس عزم کی یاد دہانی کراتا ہے جب قوم کو ایک واضح شناخت ملی تھی، آج کے دن کا وہ عزم جو یقین میں بدلا تو اس کی طاقت نے بر صغیر کے مسلمانوں کو قائد اعظم کی دور اندیش قیادت میں ایک ایسی قوت عطا کردی جس کی جمہوری جدو جہد کے نتیجے میں دنیا کی تاریخ و جغرافیہ دونوں ہی تبدیل ہوگئے۔
آج کے دن سردھڑ کی بازی لگانے والے شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، تقریب میں پاکستان میڈیا کونسل، یونین آف جرنلسٹ، انٹر نیشنل میڈیا فورم، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن کے ممبران و عہدیداران شاہد عمر،اصغر علی شہزاد،سعید احمد بھٹی،محمد جمیل سندھو،عمر حیات خاں،ملک مختار شاہین،منیر احمد بھٹی، بابا طارق مقبول،چوہدری اصغر علی،سردار ہارون اقبال سندھو ،عبدالقیوم ،چوہدری منظور احمد ،ڈاکٹر محمد اسلم انصاری ،حافظ طاہر اقبال ،ارشد علی جوئیہ ،ارشدعلی شامی ،عمر شاہین ،چوہدری ہاشم علی ،رانا توقیر احمد،چوہدری منظور احمد ،رانا عرفان احمد ،محمد اکمل کھوکھر ،قیصر عباس ،محمد طاہر میو،نوید اشرف انصاری،عبدالمنان سلفی،عبدالرحمان انصاری،حاجی عبدالقادر،محمد عمران ،ذوالفقار علی احمد جمال عارف دیگر صحافیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126