ملکہ (عمر فاروق اعوان) ضلع چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر نے نواحی موضع ملکہ میں ایک پرائیویٹ سکول (ایجو کئیر) میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کی مٹی بڑی زرخیر ہے جس میں شہیدوں نے اپنے خون دے کر تاریخ میں اپنا نام رقم کروایا ہے۔ سکولوں میں زیر تعلیم بچے قوم کا سرمایہ ہیں۔
وزیر اعلی پنچاب نے اپنے دور میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر توجہ دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے گجرات کی سو سالہ تاریخ کو تبدیل کر کے ضلع چیئرمینی حاصل کی ہے ،انھوں نے کہا کہ میاں برادران نے جو ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ڈالی ہے ہم اس کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ،یہ عوام کا ہم پر بوجھ ہے۔
اللہ تعالی ہمیں استقامت اور ثابت قدمی دے ہم انشاء اللہ عوام کو ان کے حقوق ان کی دیلیز پر فراہم کر یں گے ،انھوں نے کہا کہ بھمبر آزاد کشمیر کو سی پیک میں شامل کروانے میں چوہدری عابد رضا کی کاوشیں بھی شامل ہیں ،ہم ایم این اے چوہدری عابد رضا ۔اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کے ساتھ مل گجرات بھرمیں روز گار کے مواقع فراہم کریں گے۔
ہماری کوشش ہو گی کہ ہم بھمبر زون میں شامل سی پیک فیکٹریوں اپنے غریب عوام کو روز گا ر فراہم کروائیں ۔اس موقع پر پرنسپل افضال احمد خاں ، عنصر محمود راجہ اور دوسرے مقررین نے یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے علاقوں کے بچے بہت محنتی اور قابل ہیں جنھوں نے گورنمنٹ سیکٹر میں اپنا لوہا منوایا ہے۔
سکولوں میں زیر تربیت بچوں پر والدین کو خصوصی توجہ دینی چایئے ،تاکہ وہ کسی غیر ضروری سرگرمیوں کی طرف نہ چلے جائیں ۔ضلع چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر ۔ملک فیصل اعوان ۔عنصر محمود راجہ اور دوسرے افراد نے بچوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے۔