واشنگٹن (جیوڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو نئی رہائشی بستیوں کی تعمیر کے معاملے پر متنبہہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی اور اسرائیلی وفود کی 20 تا 23 مارچ غزہ اور دریائے اُردن کے مغربی کنارے کی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے اقدامات پر غور کرنے کی غرض سے یکجا ہوئے تھے۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی فریق نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی نئی تعمیرات کے حوالے سے خدشات کو اس ملک کے وفد تک پہنچا دیا ہے۔