سندھ اسپورٹس بورڈ یوم پاکستان اسپورٹس ویک’ حیدر آباد کے راحب علی تگڑ نے ملاکھڑا میں میدان مار لیا

SSB Youm-e-Pakistan Sports Week

SSB Youm-e-Pakistan Sports Week

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام یوم پاکستان اسپورٹس ویک میں مہر علی شاہ مست کے عرس کے موقع ضلع ملیر میں ملاکھڑا چیمپیئن شپ کے عظیم مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ جس میں حیدر آباد کے راحب علی تگڑ نے کراچی کے رجب باریجو کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ دوسری پوزیشن کا مقابلہ بلوچستان کے نوید بلوچ اور سندھ کے اختیار ملاح کے درمیان ہوا جسے سخت مقابلے کے بعد نوید بلوچ نے جیت لیا۔

تیسری پوزیشن صالح راسی نے بہار مری کو زیر کرکے حاصل کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قادر بخش کلمتی’ حسین چند’ ممتاز حسین شاہ اور سابق ڈائریکٹر جنرل قاسم پورٹ بھی موجود تھے۔ سید مہر شاہ مست درگاہ کے چیف سید انور شاہ بخاری نے خصوصی شرکت کی۔ مہمان خصوصی چیئرمین ملیر ٹائون سلمان عبداللہ مراد نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے ٹائون میں کھیلوں کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔

خصوصی طور پر فٹبال’باکسنگ اور ملاکھڑا پر ہم بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ہمارا مکمل تعاون آپ لوگوں کے ساتھ ہوگا۔ بعد ازاں سلمان عبداللہ مراد نے قادر بخش کلمتی اور حسین چند کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ آرگنائزر بہرام خاصخیلی نے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری اسپورٹس اینڈ امور نوجوانان محمد سلیم رضا کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں امید کرتا ہوں کہ ملاکھڑا کے فروغ کے لئے مستقبل میں بھی ہمیں آپ کا تعاون حاصل رہے گا۔

سلیم عارف
پی آر او
0345-2977708