ریسکیو 1122 اور پیشنٹ ریفرل سروس

Rescue 1122

Rescue 1122

تحریر : محمد زبیر
قربان جاؤں اس پیدا کرنے والے رب پر جسکی ربوبیت کی ادا ہے کہ اس نے پہلے اس دنیا اور تمام کائنات کو خلق کیا اور پھر اس میں زندگی بھر دی پھر اسی نے یہاں زندگی گزارنے کا سلیقہ اور طریقہ سے بھی خلق کائنات کا روشناس کروایا ۔زندگی جینے کا مقصد اپنی معرفت بتایا لیکن وہ معرفت بھی اپنی ہی خلقت میں پوشیدہ رکھی ۔اس میں کوئی دورائے نہیں کہ انسان جتنی کسی دوسرے کی خدمت و مدد کر کے سکون حاصل کرتا ہے اتنا اسے ہزار راتوں کی میٹھی نیند سونے سے بھی نہیں حاصل ہوتا اور بے خدمت خلق کو سمجھنا اور اللہ کے اس کام کو بخوبی انجام دینے میں انسان بقاء ،پروردگار کی معرفت اور ایمان کی منطق پوشیدہ ہے۔جب سے دنیا بنی اُس وقت سے لیکر ابتک ا نسا ن کو ایک دو سرے کی ضرورت پڑتی رہی ہے اور رہے گی انسا ن اپنی ضروریات کو پورا کر نے کے لیئے ہر طرح کی کو شش کر تا ہے۔

کچھ لو گ تو بغیر کسی لا لچ کے دوسروںکی مدد کر تے ہیں لیکن کچھ ا پنے مفا د کو مد نظر رکھتے ہو ئے دوسرو ںکی مددمیں کا ر فرما ہو تے ہیں۔جو لوگ دوسروں کی مدد میںاپنا مفا د ڈھو نڈتے ہیںایسے لو گو ں سے تو دنیا بھری پڑی ہے لیکن جو صرف خا لِق کا ئنا ت کی خو شنودی کو پورا کر نے کے لئے لو گوں کی مددکر تے ہیںوہ بہت کم ہیںاور اِنہی لو گو ں کی وجہ سے دنیا کا نظا م جا ری و سا ری ہے۔اگر پوری دنیا پر نظر دوڑائی جا ئے تو ہر کو ئی اپنے مفا د کی جنگ لڑ رہا ہے چیزوں میںملا وٹ کے سا تھ سا تھ خلو ص میں بھی دکھلا وا اور ریا کا ری لو گوں کا متن بن چُکا ہے۔ہم زندگی کا اصل مقصد کو بھو ل کر ا پنی خو ا ہشا ت کے تا بع زندگی بسر کر رہے ہیں۔ جو لو گ اس دنیا میںدو سروںکے لئے کچھ کر جا تے ہیںوہ لو گوں کے دلو ں میں ہمیشہ زندہ ر ہتے ہیں۔اگر میں مثا ل دوں عبدالستا ر ایدھی کی تو یہ با ت بے وزن نہ ہو گی کے آج بھی لو گ اُ نھیںاپنی دعا ؤں میںیا د ر کھتے ہیں۔ہرمر نے والا شخص اپنے پیچھے اچھی یا بُری دا ستا ن چھوڑ جا تا ہے لیکن لو گوں کے دلوں میں زندہ رہنے وا لی ایسی خدما ت جو کبھی بھلا ئی نہیںجا سکتی۔ان میں ایک کر دار ریسکیو 1122کا بھی ہے بلا شعبہ ریسکیو 1122نے انسا نیت کے لئے ہرلمحہ اپنی خد ما ت پیش کیں جن سے لوگ مستفیدہو ئے ۔ 2004 میں بننے وا لایہ فلاحی ادا رہ لا کھوں لو گو ں کی زندگیوں کو محفوظ بنا چکا ہے۔

ان کی پیشہ وارانہ خد ما ت کو مد نظرر کھتے ہوئے جنا ب وزیر ا علیٰ پنجاب شہباز شریف نے نئی ذمہ دا ری انہیں سونپی ہے جسے پشینٹ ریفرل سر وس کا نا م دیا دراصل پیشنٹ ریفرل سروس کو اگر بیان کیا جائے تو کچھ یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ اگر کسی مریض کیلئے سرکاری سطح پر علاج کی سہولیات کا فقدان ہو اور اس کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کیلئے اس کی تشخیص کا فیصلہ کرنا نا ممکن ہو تو مریض کو ایسے ہسپتال میں منتقل کرنے کیلئے کہا جاتا ہے جہاں اس ہسپتال سے اچھی سہولیات اور بروقت تشخیص و علاج ممکن ہواور یکم فر وری 2017سے با قا عدہ اسکا آغا ز کیاگیا ۔ر یسکیو 1122کے جوا ن ایمرجنسی میں مبتلا متاثرہ شخص جو زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہوتا ہے اسے متعلقہ مقا می ہیلتھ سنٹرپر پہنچا تے تو متعلقہ ہیلتھ سنٹر پر ڈاکٹر ز،مشینری اورمناسب سہولیات کی عدم دستیا بی کی وجہ سے مریض کو بڑے ہسپتا ل میںرجوع کرنے کی سفارش کرتے ۔ ریسکیو 1122کا عملہ ایسے بہت سا رے حا دثا ت میں لا وارث اور سنگین مریضوںکوہسپتا ل شفٹ کرتے تو جب اُن مریضو ں کو بڑے ہسپتال میں رجوع کرنے کیلئے سفارش کی جاتی تو ا یمبولینس کی بر وقت دستیا بی اور تاخیر ہونے کی وجہ سے بہت سی قیمتی جا نیں ضا ئع ہو جا تیں تو کبھی غر بت کی وجہ سے اپنی جا ن سے ہا تھ دھو بیٹھتے چنانچہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے غریب مر یضوںکے ہسپتال میںدر پیش مسائل کو مد نظر ر کھتے ہو ئے یہ ذمہ داری ہنگامی بنیا دوں پرپنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 کو سونپنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وزیر ا علیٰ پنجا ب نے جب پورے پنجا ب میں نظر دوڑائی تو اُنھیںدو سروںکی دُکھ تکلیف کو اپنا سمجھنے والا ایک ا یسا ادارہ ملا جو کہ لو گو ں کی دن رات مدد میںنہا یت ا یما نداری سے مصروف عمل ر ہتا ہے ۔تو یوںر یسکیو 1122کے نو جو ا نو ںنے اپنی ڈیو ٹی کے دورانیے کو بڑ ھا کر لو گو ں کی زندگی کو محفو ظ بنا نے کا بیڑہ اُٹھا یاہے۔ اس طرح سے پو رے پنجا ب کے ہیلتھ سنٹر پر مو جود تما م سرکا ری ا یمبو لینس ر یسکیو 1122 کے حوالے کر دی گئیںجوایک چھو ٹے ہسپتا ل سے بڑے ہسپتال میں بلا معا و ضہ منتقلی کی سروس فر اہم کر ر ہا ہے۔

ریسکیو 1122 کے نوجوان خدمت خلق کے اس نئے مشن کو لے کر رواں د واں ہیںتاکہ پروردگار عالم کی خوشنودی حاصل کی جا سکے ۔ریسکیو 1122 کے سربراہ و بانی ڈا کٹر ر ضوان نصیر جو اِس ادارے کی سر وس کے معیا ر کو بہترسے بہتر بنا نے کیلئے کو شا ں ہیں ۔ڈاکٹر ر ضوان نصیر کا کہنا ہے کہ اس نئی ملنے والی سر وس میں لو گو ں کی بر و قت خدمت کر نے میں کو ئی کثر خوا ہ نہ رکھی جا ئے گی۔میں اور میری ٹیم کے تمام لو گ اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں کہ انسا نیت کی خد مت کر نے کیلئے ایک اور نیا مو قع ملا ہے۔جو کہ ہم سب اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہوئے خوش ا سلو بی سے نبھا ئیں گے اور امید کر تا ہو ں کہ لو گو ں اس نئی خدمت سے بھرپور بہرہ مند ہوں گے ۔پنجا ب کے تما م ا ضلا ع میں پیشنٹ ر یفرل سر وس کا با قا عدہ آ غا ز ہو چکا ہے پنجاب ایمرجنسی ریسکیو1122 جھنگ کی پیشنٹ ریفرل سروس سے اب تک انتہائی کم عرصہ میں چار سو سے زائدمریض مستفید ہو چکے ہیں۔

M.Zubair

M.Zubair

تحریر : محمد زبیر