علاقہ بھر میں مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات اٹھائیں گے، ایم اے تبسم

MA Tabassum

MA Tabassum

لاہور: کاہنہ کی صحافتی تنظیموں،الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشنز، یونین آف جرنلسٹ ودیگر اصلاحی فلاحی اداروں کی طرف سے سینئر صحافی معروف کالمسٹ ایم اے تبسم کو ان کے صحافتی امور کے پیش نظر، فروغ صحافت کی خدمات اور نجی ویب ٹی وی CNN اردو ڈاٹ نیٹ کی لاؤنچنگ پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن میں یوسف نجمی، میاں نوازاشرف، چوہدری محمد ارشد، رانا اشفاق(اخبار یونین کے چیئر مین) اعجاز امین، سید صدا حسین کاظمی،میاں محمدیوسف،غلام مصطفی بھٹی، ڈاکٹر محمد شکیل شہزاد، غلام رسول، منیر احمد آفتاب، شفیق گوشی، محمد اشفاق بھٹی و دیگر بھی موجودتھے،اس موقع پر سینئرصحافی محمداشفاق بھٹی نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ایم اے تبسم دلیرانہ صحافت کی روایت برقرار رکھیں گے۔

ایم اے تبسم نے کہا کہ صحافت کے فروغ کے لئے علاقہ بھر کے صحافیوں کو جلدایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ علاقہ بھرمیں مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لئے اہم اقدامات اٹھائیں گے۔

مین مری روڈ،بہارہ کوہ اسلام آباد۔فون نمبر 051-2577646-051-2303818،فیکس نمبر051-2303956
URL: www.ccp.com.pk, email: ccopakistan1@gmail.com
25مارچ 2017ء پریس ریلیز