پیرمحل (نامہ نگار) کم عمر موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیورز’ بغیر لائسنس اور ناتجربہ کاری کیوجہ سے موت کے سودا گربن گئے’ موٹر سائیکل چاند گاڑیوں نے عوام کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے کم سن ڈرائیورز کی نااہلی کی وجہ سے آئے روز شہری حادثات کاشکار ہوکر معذوری کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں اکثرچاندگاڑی ڈرائیوان نے سلسنز اتارکر اوراکثرٹیپ ریکارڈ چلا کرمقابلہ بازی میںڈ رائیونگ کرتے ہیں ان چاندگاڑی چلانے والوں کی وجہ سے شہری ذہنی مریض بن رہے ہیں جن کو چیک کرنیوالاکوئی بھی حکومتی ادارہ نہیں ہے ٹریفک پولیس کے افسران کوتوجہ دلانے کے باوجود بھی ان کیخلاف کاروائی نہ ہونا ایک سوالیہ نشان بن رہاہے شہریوں نے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی ایس پی ٹریفک سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( نامہ نگار ) محکمہ صحت اور نان تحصیل ہیڈکوآرٹرکی غفلت مچھر اور مکھی مار مہم جاری نہ کی جاسکی شہری مختلف بیماریوں کا شکار تفصیل کے مطابق محکمہ صحت اور تحصیل ہیڈکوآرٹر کی طر ف سے مچھر وں مکھیوں کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کے لیے شہربھر میں سپرے کروایا جاتا تھا تاکہ کسی بھی ممکنہ بیماری پر قبل ازوقت قابو پایا جاسکے مگر محکمہ صحت اور نان تحصیل ہیڈکوآرٹرکی غفلت کے باعث مچھر اور مکھی مار مہم سپرے شروع نہ کی جاسکی جس سے ڈینگی وائر س سمیت دوسری خطرناک بیماریاں پھیلنے کاخدشہ پیدا ہورہا ہے سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور محکمہ صحت کو گھر گھر سپرے مہم شروع کرنے کا حکم جاری کیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( نامہ نگار ) آزاد اسلامی ریاست کا تصور ِاقبال ایک ایسی فلاحی مملکت کا احاطہ تھا جس میں انصاف ‘ مساوات ‘ امن ‘ ترقی ‘ خوشحالی ‘ تحفظ حقوق اور اسلامی اقدار کے مطابق ہر ایک کو مکمل آزادی حاصل ہو جبکہ تصورِ اقبال کے مطابق فلاحی ریاست کے حصول کیلئے مسلمان بر صغیر نے قائد کی قیادت میں یکجا و متحد ہوکر قربانیوں کی طویل داستان رقم کرتے ہوئے آزادو خود مختار پاکستان کی بنیاد رکھی مگر افسوس کہ پاکستان آج تک قائد کے افکار اور اقبال کے خواب کی حقیقی تعبیر اور اپنے قیام کے اصل مقاصد سے محروم ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری احسان ننھا راہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کیاانہوںنے کہا پاکستان کواقبال کے تصور کی تعبیر اور قائد کے افکار کی حقیقی تصویر بنانے کیلئے حقیقی معنوں میں ایسے جمہوری ‘ فلاحی اور اشتراکی نظام کا قیام ضروری ہے جو اختیارات کی نچلی ترین سطح تک تقسیم اور عوام کو با اختیار بنانے کی ضمانت فراہم کرے کیونکہ کرپشن ‘ بد امنی ‘ دہشتگردی ‘ لاقانونیت اور معاشی بد حالی کی وجہ استحصال ہے اور استحصال کی وجہ وہ طبقاتی نظام ہے جو مساوات و انصاف کا قاتل ہے اسلئے مساوات و انصاف کے قاتل کو ہلاک کئے بغیرنہ تو پاکستان کو قائد و اقبال کی تصور وخواب کے مطابق بنایا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس کے مستقبل کو محفوظ ‘ پر امن و خوشحال بنایا جاسکتا ہے پاکستان مسلمانان بر صغیر کی اجتماعی ترقی وخوشحالی کیلئے قائم کیا گیا تھا مگر مخصوص طبقات نے اس کے اختیار و اقتدار پر قبضہ کرکے اکثریت کو حقوق و خوشحالی سے محروم کردیا ہے اور پاکستانی قوم ایک مخصوص و محدود اقلیت کی غلام بن کر رہ گئی ہے اسلئے اس استحصالی و ظالم اقلیت سے نجات کیلئے اتحاد اور مشترکہ جدوجہد اولین تقاضہ وقت ہے نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا اجتماعی جدوجہد کے ذریعے سے اختیار و اقتدار میں شراکت کی فراہمی یقینی بناکر مسائل و مصائب سے نجات اور خوشحال و محفوظ مستقبل کیا جاسکتا اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ پاکستانی قوم اپنے حقوق کے حصول اور مستقبل کے تحفظ کیلئے متحد و یکجا ہورہی ہے جو ہمارے ملک قوم کے استحصال ‘ ظلم ‘ نا انصافی سے پاک محفوظ ‘ خوشحال ‘ پر امن اور تابناک مستقبل کی نوید ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار) پاکستان امیروں کیلئے نہیں بنا بلکہ اس پر غریبوں، مزدوروں، بیوائوں، یتیموں، ریڑھی بانوں، مزدوروں اور کسانوں کا بھی حق ہے امعاشی و اقتصادی بدحالی کو روکنے ملک کے استحکام اور پائیدار امن کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار نعیم اخترجانباز صدر لیبر پاکستان لیبر اتحاد یونین نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاپاکستان کی سلامتی وبقاء میں ہی ہماری بقاء ہے ملک معاشی واقتصادی طور پر مسائل سے دوچار ہے ایسی صورتحال میں الزام تراشی کے بجائے ملک کو آگے کی طرف لیجانے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کی جانب حکومت اور تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں عملی کردار ادا کریں ۔ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ماحول کو ناصرف سازگار بنانا ہوگا بلکہ یکجا ہوکر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے یک زبان ہونا ہوگا سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا جائے تو یقیناملک میں انقلاب لایا جاسکتا ہے ۔ بیرونی قوتوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ پرامن ومستحکم پاکستان ہی خطے کی ترقی کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جمہوریت کو مضبوط وتوانا کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کو ہر حال میں ممکن بنائے کیونکہ پائیدار جمہوریت میں ہی ملک کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) چوہدری اسدالرحمن ایم این اے این اے 94 کا چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل کے ہمراہ پودا لگاکر تحصیل پیرمحل میں شجر کاری مہم کا آغاز تفصیل کے مطابق چوہدری اسدالرحمن ایم این اے این اے 94 نے چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل اورہمراہ چوہدری طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر ، میونسپل کمیٹی کونسلرز کے ہمراہ بے نظیر پارک میں پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا چوہدری اسدالرحمن ایم این اے این اے 94 نے کہا درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے اور آنے والے وقت کل کا اثاثہ بھی اس لیے قومی ذمہ داری سمجھ کر درخت لگاکر درختوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اس موقع پر محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم ، چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین سمیت منور علی ، عاطف گجر اور بلدیہ پیرمحل کے ملازمین ا ورکونسلرز کی کثیر تعداد نے پودے لگائے پیرمحل ( نامہ نگار ) نئے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم اقبال سپرا کی مقامی صحافیوں سے ملاقات ، ضلع بھر کے علاقائی صحافیوں کو بے خبر رکھنے پر علاقائی صحافیوں کا احتجاج نئے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم اقبال سپرا ضلع بھر کے علاقائی صحافیوں سے باضابطہ تعارفی نشست کریں تاکہ علاقائی صحافیوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہو،،رانا غلام سرور صدر ، رانامحمد اشرف جنرل سیکرٹری ،، جرنلسٹ ایکشن کونسل کا مطالبہ تفصیل کے مطابق رانا غلام سرور بابر مرکزی صدر جرنلسٹ ایکشن کونسل،رانامحمد اشرف جنرل سیکرٹری، راناشاہدالرحمن صدر پریس کلب پیرمحل رانا وحید نسیم سرپرست اعلیٰ، چوہدری عابد محمود چیئرمین ، رانا ارشاد ، ڈاکٹر محمد ندیم ، ذوالفقار جانثار جنرل سیکرٹری رجانہ پریس کلب سمیت پریس کلب پیرمحل عہدیداران ممبران نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم اقبال سپراسے مطالبہ کیا کہ مقامی صحافیوں کے ساتھ ساتھ نئے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم اقبال سپرا ضلع بھر کے علاقائی صحافیوں سے باضابطہ تعارفی نشست کریں جس میں ضلع بھر میں صحافیوں کو درپیش مسائل او رضلع بھر کی پریس کلبوں کی رجسٹریشن اور پریس کلبوں کی باضابطہ تعمیر سمیت علاقائی صحافیوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کی فضاقائم ہو رانا غلام سرور بابر صدررجانہ پریس کلب رجسٹر ڈ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صحافیوں سے اپیل کی کہ ہر ہونے والی پریس کانفرنس میں بزرگ او رسینئر صحافیوں کا احترام کرتے ہوئے پریس کے وقار کو بلند کرنے میں اپنا کردار اداکریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) کونسلر حاجی محمد اقبال عرف بالو کی اہلیہ انتقال کرگئیں تفصیل کے مطابق معروف کاروباری سیاسی سماجی ادبی شخصیت حاجی محمد اقبال المعروف بالو میونسپل کمیٹی پیرمحل کونسلر کی اہلیہ بقضائے الٰہی انتقال فرماگئیں جن کی نمازجنازہ دارالعلوم صاحب لولاک پیرمحل میں اداکی گئی جس میں ہرمکتبہ فکر کے سینکڑوں لوگوںنے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) تیزر فتار دولہا کی کارکی موٹرسائیکل سوار وں کو ٹکر دوموٹرسائیکل سوار زخمی ایک کی حالت سندھیلیانوالی پنڈی غازی آباد کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم تین افراد زخمی تفصیل کے مطابق منڈی جہانیاں سے برات براستہ پیرمحل فیصل آباد جارہی تھی کہ دولہا کی تیز رفتار کار نے بائی پاس خانجوان سی پلاٹ کے قریب دوموٹرسائیکل سوار فیصل ارشاد ولد محمدا رشاد ، لعل احمد ولد نورمحمد کوٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں لعل احمد کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ فیصل ارشاد معمولی زخمی ہو ا دوسرے حادثہ میںسندھیلیانوالی پنڈی غازی آباد کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم تین افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں ایک عورت کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس کو آرایچ سی سندھلیانوالی سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور سنوکر کلب کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر688/28گ ب کا رہائشی سرفراز قیصر ولد امانت علی اپنی موٹرسائیکل TSK-17-688پر سوا ر لوئر کالونی پیرمحل میں موجود محمد وسیم سنوکر کلب پر آیا موٹرسائیکل سنوکر کلب کے باہر کھڑی کرکے یونہی کلب کے اندر گیا نامعلوم چور موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار )پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے وارثان نے لڑکی کو زبردستی اغواکرلیا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر678/19گ ب کے رہائشی محمد نواز ولد قدرت علی نے مریم بی بی کے ساتھ ان کے گھر والوں کی رضامندی کے بغیر عدالتی نکاح کرلیا مریم بی بی کے وارثان اللہ یار ولد چراغ ،محمد بصار ولد چراغ، محمد یار ولد اللہ یار وغیرہ نے گھر میں داخل ہوکر مریم بی بی کو زبردستی کارمیں ڈال کرلے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 496ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا پیرمحل ( نامہ نگار ) غفلت لاپرواہی اور تیز رفتار ی سے گاڑی چلاتے ہوئے گاڑی درخت سے ٹکراکر دوافراد کو ہلاک کرنے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق بس نمبرP.1658جوگوجرہ سے بہاولپور جارہی تھی جس کو ڈرائیور محمد لطیف ولد محمد رمضان ساکن چک674/15گ ب چلارہاتھا کہ پیرمحل رجانہ روڈ ذاکر آباد کے قریب گاڑی تیز رفتاری سے ٹرک کو کراس کرتے ہوئے بے قابوہوکر سڑک کنارے درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار طالب حسین ولد جیون ، نسیم بی بی دختر خان محمد ساکنان منڈی یزمان موقع پر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 13مسافر زخمی ہوگئے تھے تھانہ پیرمحل پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف زیر دفعہ 322ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا