فیصل آباد : آقا کل، حضور نبی کریم روف الرحیم ۖ کے فرمودات عالیہ کیمطابق ”فاطمہ میرا دل اور میری جان ہے”،”مجھے اپنے اہل میں سے سب سے زیادہ محبوب فاطمہ ہے ”،”فاطمہ میری جگر گوشہ ہے جس نے اسے تکلیف دی، اس نے مجھ تکلیف دی اور جس نے اسے خوش کیا اس نے مجھے خوش کیا””فاطمہ کائنات کی عورتوں کی سردار ہے، اس امت کی تمام عورتوں کی سردار ہیں اور تمام مومنین عورتوں کی سردار ہیں”۔پنجتن پاک آل رسول اہل بیت اطہار سے عشق و محبت تمام نیک اعمال کی بنیاد ہے،آپ ۖ کے پاک گھرانے سے عقیدت ومحبت کادم بھرنے کے سوا ایمان کامل ہی نہیں ہو سکتا۔
ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ عظیم الشان محفل پاک ذکرونعت بسلسلہ ”یوم ولادت سیدہ کائنات فاطمتہ الزہرا ”میں کیا۔انہوںنے مزید فرمایا کہ انبیاکرام ،پنجتن پاک،آل رسول اہل بیت اطہار،اوزاج مطہرات،خلفائے راشدین اورتمام برگزیدہ فقرا(مومن مقربین،وارثین انبیائ) سے محبت کرناہی امت محمدی ۖ کی سب سے بڑی نشانی ہے۔
اس بابرکت اورمبارک موقع پر شہزادہ پیر شبیر احمد صدیقی سرکارنے کلام عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور نبی کریم روف الرحیم ۖ رحمتہ للعلمین ہیں،آپ کی رحمت سیدہ کائنات فاطمة الزہرا ہیں،ام المومنین سیدہ اماں عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضور نبی کریم ۖ کی صاحبزادی سیدہ فاطمتہ الزاہرا سے بڑھ کر کسی کو عادات واطوار،سیرت وکرداراورنشست وبرخاست میں آپ ۖ سے مشابہت رکھنے والا نہیں دیکھا”آپ نے مزید فرمایا کہ بروز قیامت سیدہ کائنات طاہرہ عابدہ زاہدہ راضیہ مرضیہ فاطمتہ الزاہرا جس وقت اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہونگی تو اللہ تعالیٰ تمام حاضرین محشر سے فرمائے گاکہ اپنی نگاہوںکو جھکالو،جب روزمحشر کے تمام حاضرین اپنی نگاہوںکو جھکالیں گے تو سیدہ کائنات اپنے ایک ہاتھ میں امام عالی مقام سیدالشہداامام حسین کابوقت شہادت زیب تن کیا ہوا کرتہ مبارک اوردوسرے ہاتھ مبارک میں سیدناغازی عباس علمدار کے بازو مبارک لیکر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں عرض کریںگی کہ یا رب العالمین !میرے باباجان ۖ کی امت کو بخش دے ،تو اس وقت بارگاہ خداوندی سے نداآئے گی کہ اے میرے حبیب ۖ کی لخت جگر !آج اگر آپ سیدنا آدم سے لیکرقیامت تک آنیوالی تمام امتوںکی بخشش کی بھی دعاکریں میں ان کو بھی بخشش دوںگا”سیدہ کائنات ،سیدة النساء اہل الجنہ کی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں ایسی محبوببیت ہے ۔اس روح پرور،روحانی وجدانی ،عرفانی اوربابرکت محفل پاک کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیساتھ ساتھ یہ خصوصی دعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب پاک ۖ کے صدقے سے ہمیں اپنے محبوب حبیب ۖ کی آل پاک اہل بیت ،آپ ۖ کی ازواج مطہرات ،آپ ۖ کے خلفاء اورآپ ۖ کے تمام محبوبوں اورحبیبوںکی محبت ومعرفت سے نوازے ،ان سے سچا عشق ومحبت عطا فرمائے اوران پاک ہستیوںکی ہمیں اورہماری قیامت تک آنیوالی نسلوںکو بھی دائمی غلامی عطا فرمائے۔آمین