ناموسِ رسالت کا دفاع ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے۔ شہیر سیالوی

پنڈی گھیب : اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ پنڈی گھیب کی جانب سے تحفظِ ناموسِ رسالت و استحکامِ پاکستان یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شہیرسیالوی صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے علاوہ ضلع بھر سے سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نوابزادہ ملک عمر حیات خان، ملک ناصر علی خان، عطاالمصطفی جمیل، جنرل سیکرٹیری اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ ملک احمد رضا، رانا طارق، حاجی امیر خان چیئرمین کھوڑاور توصیف الرحمن نے شرکت کی۔ شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا رسولۖ پر ہماری جان بھی قربان ہے اور سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے والے بلاگرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ بیرون ملک فرار ہونے والے گستاخ بلاگرز کو فوری طور پر ملک میں لاکر سزائیموت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شانِ رسالت میں جان قربان کرنا اپنی سعادت سمجھتے ہیں اور حرمتِ رسولۖ کا پیغام پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدام اُٹھایا جائے۔ ناموسِ رسالت کا دفاع ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کی حفاظت ہمارافرض ہے۔ کوئی گستاخ سوشل میڈیا پر ہمارے پیارے رسولۖ یا وطنِ عزیز کے خلاف کوئی بھی گھناؤنی اور گھٹیا حرکت کرے گا ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

Convention

Convention

Convention

Convention

Convention

Convention

Convention

Convention

Convention

Convention

Convention

Convention

Convention

Convention

Convention

Convention

Convention

Convention

Convention

Convention