پائی خیل (نامہ نگار) خواجگان خواجہ آباد شریف کے 138 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام کو پہنچیں۔ تفصیلات کے مطابق 138 ویں مرکزی سالانہ عرس خواجگان خواجہ آباد شریف کی تقریبات گزشتہ روز اتوارکو ختم ہو گئیں ۔جن میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں کے علاوہ علماء کرام ومشائخ عظام کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اس موقع پرعالم بے بدل علامہ مفتی ثمرعباس قادری خطیب اعظم فیصل آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضورپاکۖکاذکرایساافضل ترین ذکرہے جوخالق کائنات خوداپنے نورانی فرشتوں کے ساتھ ملکرفرماتاہے۔عشق مصطفیۖکاتقاضابھی یہی ہے کہ ہم تعلیمات نبویۖپرعمل پیراہوں۔انہوں نے کہاکہ اولیاء کرام کاپیغام ہمیں اس بات کی تعلیم دیتاہے کہ ہم اسلام کی تبلیغ واشاعت میں کوئی دقیقہ فروغ ذاشت نہ اٹھائیں بلکہ اپنی صلاحیتیں اسلام کی سربلندی کے لئے صرف کریں ۔حکمران وقت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ ملک پاکستان امن وسلامتی کاگہوارہ بن سکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تبلیغ اسلام میں اولیائے کرام ،پیران عظام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔خطیب پاکستان ،مناظراہلسنت علامہ امیرمحمدبھوروی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جناب احمدمجتبیٰ محمدمصطفیۖ کاذکرقرب الٰہی حاصل کرنے کابہترین ذریعہ ہے خالق کائنات نے آپۖکوتمام جہانوں کے لئے باعث رحمت بناکربھیجاآپۖوجہ تخلیق کائنات ہیں اورآپۖہی کے ذکرسے یہ دنیاآبادہے۔برصغیرپاک وہندمیںاولیاء کرام نے جس اندازمیں اشاعت اسلام کی اسکی مثال نہیں ملتی لاکھوں غیرمسلموں نے اولیاء کرام کی تبلیغ سے متاثرہوکردین اسلام کی دولت حاصل کی ۔خطیب دلپذیرعلامہ غلام محمدصدیقی خطیب اعظم اٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اولیاء کرام نے تبلیغ اسلام میں اہم کرداراداکیابرصغیرپاک وہندمیں اسلام اولیاء کرام کی بدولت پھیلا۔ اولیاء کرام کی کاوشوں کی وجہ سے اسلام کوفروغ ملاپاکستان کے قیام میں اکابرین اہلسنت نے اہم کرداراداکیا۔ان عرس پاک کی محافل کے انعقاد کامقصدنئی نسل میں اولیاء کرام کے بارے میں شعورپیداکرناہوتاہے ۔عرس پاک سجادہ نشین آستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف علامہ حافظ سیدمحمدفاروق انورشاہ کاظمی کی سرپرستی میں منعقدہوا۔سٹیج کی زینت پیرطریقت رہبرشریعت سیدمحمدتوقیرالحسنین شاہ کاظمی صدرجماعت اہلسنت ضلع میانوالی وسجادہ نشین آستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف،پیرسیدمنصورشاہ اویسی، پیرسیدمحمدانوارالحسن شاہ کاظمی،رئیس المتکلمین علامہ سیدمحمدعلم الدین شاہ کاظمی،مفتی محمدطیب ارشد،قاری محمدمعین الدین سیالوی،عطاء الرحمان کمالوی،محمدامین بھوروی اوردیگرعلمائے کرام تھے۔اختتامی نشت میں قرآن خوانی،نعت خوانی،چادرپوشی،خطابات،محفل دستارفضیلت،محفل سماع کے بعدعالم اسلام اورملک پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی بعدمیں لنگربھی تقسیم کیاگیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل(نامہ نگار )محکمہ انہاراورجنگلات کے محافظوں کی ملی بھگت سے جنگلات کاصفایاکیاجارہاہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انہاراورجنگلات کے محافظوں کی ملی بھگت اوربھرپورتعاون سے نہرتھل اورمیانوالی کالاباغ روڈکے درمیان لگے جنگلات کولوگ دن دیہاڑے بڑی بے دردی سے کاٹ کراونٹ ریڑھیوں ،گھوڑاریڑھیوں ،گدھاریڑھیوں پرلادکراورگڈے بناکرسروں پراٹھاکرگھروں میںلے جارہے ہیں اورجنگلات کا صفایا کیا جارہاہے لیکن ستم درستم یہ ہے کہ یہاں پرتعینات اہلکاروں نے کاروائی کرنے کی بجائے معنی خیزخاموشی اختیارکررکھی ہے جن کوپوچھنے والاکوئی نہیں عوامی وسماجی حلقوں نے محکمہ جنگلات وانہارکے ارباب اختیاراورڈی سی میانوالی شوزب سعیدسے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔