واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے سابقہ نائب صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ 8 نومبر کے صدارتی انتخابات میں اگر وہ ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے امیدوار ہوتے تو ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابل صدارتی انتخابات کے فاتح ہوتے۔
نیویارک کی کولگیٹ یونیورسٹی میں خطاب کے دوران بائڈن نے کہا کہ میں صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کا پروگرام بنا چکا تھا اور جانتا تھا کہ ابتدائی انتخابات مشکل ہوں گے لیکن قوی احتمال کے مطابق میں انتخابات کو جیت لیتا۔
ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے برنی سینڈریس اور ہیلری کلنٹن کے امیدوار کھڑے ہونے اور آخر میں کلنٹن کے پارٹی امیدوار کے طور پر فاتح رہنے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے بائڈن نے کہا کہ میرے پاس معلومات کا اچھا ذخیرہ موجود تھا اور پارٹی امیدوار ہونے کی صورت میں انتخابات کا فاتح ہونے کے بارے میں مجھے پورا یقین تھا۔
صدارتی انتخابات سے قبل کینسر کی وجہ سے اپنے بیٹے بیو بائڈن کی موت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امیدوار کھڑا نہیں ہو سکا اور اس وقت کو میں نے اپنے بیٹے کے ساتھ گزار اس پر مجھے کوئی افسوس بھی نہیں ہے۔