لاہور : معروف سماجی و سیاسی شخصیت وسابق چیئرمین حاجی مہردین رحمانی جو کہ لاہور کے نجی ہسپتال میں کچھ عرصہ داخل رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے، ان کی نمازہ جنازہ میں کاہنہ کی سماجی و سیاسی، معزز شخصیات نے شرکت کی۔
شرکت کرنے والوں میں سابق ایم پی اے رانا مبشراقبال،ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر،سینئرصحافی غلام مصطفی بھٹی،چیئرمین مانگا پریس کلب ڈاکٹر محمد عدنان، محمد عمران، چیئرمین کاہنہ حاجی بشارت علی،آصف علی رحمانی،شکیل بھٹی، فاروق بھٹی، سینئرصحافی محمداشفاق بھٹی،چیئرمین گجومتہ ملک محمدمنشائ،وائس چیئرمین شفقت نیازی،چیئرمین ملک جاوید،منیراحمد و دیگر اہم عوامی وقومی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔
ان کے بیٹے محمداکرم رحمانی سے تعزیت کا اظہار کیا،حاجی مہردین مرحوم کی رسم قل آج صبح مشہور نورانی پرانی مسجد میں ہوگی۔جس میں مرحوم کے بلنددرجات کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔