کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کا عوام کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے ایک اور عوامی اقدام، یونین کمیٹی 13رفاہ عام سوسائٹی میں سیوریج سسٹم کے توسیع منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ،علاقائی سطح پر عوام کو درپیش سیوریج مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے ناکارہ اور بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کے ساتھ سیوریج نظام کے توسیع منصوبے کو بھی یقینی بنا یا جائیگا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے فوکل پرسن شاہ فیصل زون جمال حسین زیدی اور یونین کمیٹی 13کے چیئر مین مرزا آفاق بیگ کے ہمراہ رفاہ عام سوسائٹی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کی جانب سے سیوریج لائنوں کی تنصیبی کاموں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں نے سیوریج مسائل کے حوالے سے عوام کے دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر چیئر مین بلدیہ کورنگی کے اقدام کو سراہا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے علاقائی دورے پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور علاقائی سطح سیوریج کے مثالی نظام کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اور انشا للہ عوامی تعاون کے ہم ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ اپنی عوام پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور مثالی نکاسی آب کے نظام کا قیام ممکن بنا ئیں انہوںنے کہاکہ بتدریج ضلع کورنگی کی تمام یونین کونسل میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا نے اور بلدیاتی مسائل سے عوام کو نجات دلا نے کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا اور سیوریج سسٹم کو درست اور توسیع منصوبے کی تکمیل کے بعد عوام کو درپیش بنیادی مسائل سے چھٹکار حاصل ہوگا۔