پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے صدارتی انتخابات 2017 ءکا پہلا مرحلہ اتوار 23 اپریل کو ہو گا، جس میں 11 امیدوار حصہ لیں گے۔فرانس کی کل آبادی 6 کروڑ 69 لاکھ 90 ہزار 826 ہے، جبکہ انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد4 کروڑ 48 لاکھ 34 ہزار ہے۔
فرانس میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ کا ٹرن آﺅٹ 80 فیصد ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔صدارتی انتخابات کے نوجوان امیدوار ایمانوئیل میکرون کو ان انتخابات میں نوجوان طبقے کی بھرپور حمایت حاصل ہے، ان کے حامی ان کی کامیابی کیلئے بہت سرگرم ہیں اور ان کے لیے بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔
سال 2012ء کے صدارتی انتخابات کے پہلے راو?نڈ کے نتائج کے مطابق حکمران پارٹی 28 فیصد، حزب اختلاف 27 فیصد اور فرنٹ نیشنل پارٹی 18 فیصد ووٹ حاصل کر سکی تھی۔
فرانس کی موجودہ اور عالمی صورتحال کے حوالے سے سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمانوئیل میکرون ان انتخابات میں 26 فیصد ووٹ حاصل کر سکتے ہیں جس سے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو دھچکا لگنے کی امید بھی کی جا رہی ہے۔