کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیرماڈل کالونی، کورنگی اور لانڈھی زونز میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور بیوٹی فیکشن مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے فوکل پرسنز اور یونین کمیٹیز کے چیئر مینوں کے ہمراہ ضلع کورنگی کے چاروں زونز کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کی جانب سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے جاری آپریشن اور علاقائی سطح پر بیوٹیفکشن مہم کا معائنہ کیا۔
چیئرمین سید نیئر رضا نے دورے کے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی میں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات اور رکاوٹوں سے پاک اور علاقائی خوبصورتی میں اضافے کے حوالے سے جاری مہم کو تیز کیا جائے، علاقائی سطح پر جاری ترقیاتی امور اور بلدیاتی مسائل کے حل کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو اقدامات تیز کرکے عوام کو مسائل سے چھٹکار دلا نے کی ہدایت کی ہے ۔چیئر مین سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں تاجر برادری اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپیل کی ضلع کورنگی سے تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے سمیت غیر قانونی اقدامات کی روک تھام اور ضلع کورنگی کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے اقدامات میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک اور عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا یا جائیگا۔