کولمبیا (جیوڈیسک) گزشتہ رات کولمبیا کے جنوب مشرقی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ ایک سو بیس زخمی ہو گئے۔
امدادی اداروں کے مطابق اس لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مکانات مٹی کے تودوں تلے دب گئے۔ بتایا گیا ہے کہ شدید بارش کے باعث صوبے پوتومایو کے کئی دریاؤں میں طغیانی آ چکی ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت موکوا میں بھی نقصان ہوا ہے۔
ملکی صدر نے ایک سو تین افراد کے ہلاک ہو جانے کی تصدیق کی ہے تاہم قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق چوبیس افراد لقمہٴ اجل بنے ہیں۔
امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور سرچ کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔