سرگودھا: گدی نشین نے ساتھیوں سے مل کر 20 مریدوں کو قتل کر دیا

Killing

Killing

سرگودھا (جیوڈیسک) چک 95 شمالی میں گدی نشین نے ساتھیوں سے مل کر مبینہ طور پر 20 مریدوں کو قتل اور 3 کو زخمی کر دیا، گدی نشین عبدالوحید سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ قاتل نے پہلے نشہ آور چیز پلائی پھر ڈنڈوں اور خنجروں کے وار سے قتل کیے۔

عبدالوحید کے تین مریدوں نے بھاگ کر جان بچائی، اسپتال میں تینوں زخمی افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کہتے ہیں عبدالوحید مریدوں پر تشدد کر کے کہتا تھا کہ ان کا جسم پاک ہونے لگا ہے۔ واقعے میں گدی نشینی کے تنازع کا پہلو نظر نہیں آتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم عبدالوحید الیکشن کمیشن سرگودھا کا ملازم ہے، اس سے آفس کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

ادھر مقامی افراد کا کہنا ہے کہ عبدالوحید مہینے میں ایک دو بار درگاہ پر آتا تھا۔ مریدوں پر تشدد کر تا تھا، انہیں برہنہ کر کے آگ بھی لگاتا تھا۔

قتل کئے گئے 11 افراد کا تعلق سرگودھا ،2 کا اسلام آباد ،2 کا تعلق لیہ، ایک کا میانوالی، ایک اور شخص کا تعلق پیر محل سے ہے۔ ایک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی۔