سرگودھا (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرگودھا میں 20 افراد کے قتل کے واقعے کے بعد صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کر دی اور آر پی او سرگودھا کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے انکوائری کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 24 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے، انہوں نے سرگودھا واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ملزمان کو فوراً گرفتار کیا جائے۔