کراچی : بلدیہ کورنگی کے 12 ملازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرینگے، کورنگی زون آفس میں حج قراندازی کے حوالے سے منعقدہ پر وقار تقریب میں قراندازی کے ذریعے ملازمین کو حج کا پروانہ نکالا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے اپنے دست مبارک سے ملازمین کی سعادت حج کی قراندازی کی اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے ڈائریکٹر ایڈمن سلمان حیدر ،XENایم اینڈ ای نثار سومرو ،ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ ،ڈائریکٹر پارکس محمد جاوید ،سمیت تمام محکموں کے افسران و ملازمین بھی موجود تھے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ خوش نصیبوں کو حج کی سعادت اور ہماری نیک کاوشوں کو قبول فرمائے چیئر مین سیدنیئر رضا نے حج کی سعادت کے لئے قراندازی میں نام نکلنے والے خوش نصیبوں سے کہاکہ وہ خانہ کعبہ اور روضہ رسول ۖ پر ملک کی ترقی اور سلامی کے لئے خصوصی دعا اور عوام خوشحالی کے عزم کا اعادہ کریں۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ ہمیں نیک کا م اور عوامی خدمت کا فریضہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔بلدیہ کورنگی کی جانب سے حج قراندازی میں بیت اللہ کی زیارت کا اعزاز پانے والے خوش نصیبوں میں 16اور اس سے اوپر گریڈ میں گریڈ 17 فنانس ڈیپارٹمنٹ کورنگی زون کے A.A.Oمحمد زبیر ولد عبدالستار ،گریڈ 16سالڈ ویسٹ ڈیپارٹمنٹ کورنگی زون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یوسف عزیز ولد عزیز الدین ،گریڈ 16 L.T& Rڈیپارٹمنٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اظہر ولد نذر محمد ۔گریڈ 11تا 15کیٹگری میں گریڈ 14لائبریری ڈپاٹمنٹ لانڈھی زون کے کیٹ لوگر سید نوید عسکری ولد سید عسکری مہدی ،گریڈ 11لائبریری لانڈھی زون کی جونیئر کلرک عابدہ بیگم زوجہ وحید احمد ،گریڈ 11کونسل ڈیپارٹمنٹ کورنگی زون کے جونیئر کلرک ذاہد خان ولد مقصود خان ،گریڈ 6تا 10کٹیگری میں گریڈ 9 M&Eڈیپارٹمنٹ کورنگی وزن کے HMDسید معروف الدین ولد سید عارف الدین ،گریڈ 6میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی مڈ وائف ناہید پروین زوجہ ساجد علی اور گریڈ 7یجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شاہ فیصل زون کی A.S.Tمہہ جبیں زوجہ غلام مصطفی ۔گریڈ 1تا 5کیٹیگری میں گریڈ 5محکمہ پارکس کے ہیڈ مالی محمد اسلم ولد محمد اصغر ،گریڈ 2محکمہ پارکس کورنگی زون کے ورک مین محمد جاوید ولد عبدالمجید ،گریڈ 2 ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کورنگی زوزن کے نائب قاصد محمد خورشید ولد محمد ظفر عالم شامل ہیں۔