سیئول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کی وزارت خار جہ کے ایک ترجمان نے سیئول سے فون پر بتایا کہ “22 لاپتا افراد کی تلاش کے لئے امدادی کارروائی جاری ہے۔”
جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے ہے ان کے ملک کی ایک کمپنی کا مال بردار بحری جہاز جنوبی بحر اوقیانوس کے ساحل سے تقریباً 25 سو کلومیڑ دور سمندر میں لاپتا ہو گیا ہے جس کے عملے کے 22 ارکان کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
جنوبی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘یونہاپ’ کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں نے ہفتہ کو ربڑ کے تختے پر سوار جہاز کے عملے کے دو ارکان کو بچا لیا جن کا تعلق فلپائن سے ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت خار جہ کے ایک ترجمان نے سیئول سے فون پر بتایا کہ “22 لاپتا افراد کی تلاش کے لئے امدادی کارروائی جاری ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ لاپتا ہونے والے افراد میں سے 8 کا تعلق جنوبی کوریا اور 14 کا فلپائن سے ہے۔
ایک عہدیدار نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنوبی کوریا نے برازیل اور یوراگوئے سے تلاش اور امدادی کارروائیوں میں مدد کی درخواست کی ہے۔
دھاتوں کی نقل و حمل کے لئے استعمال ہونے والا اسٹیلر ڈیزی نامی جہاز جنوبی کوریا کی پولیرس نامی کمپنی کی ملکیت تھا اور جب اس نے جمعہ جہاز راں کمپنی کو ہنگامی پیغام بھیجا تو اس وقت یہ خام لوہا لے کر برازیل سے چین کی طرف محو سفر تھے ۔
جہاز کے عملے کے ایک رکن کی طرف سے پولیرس کو جمعہ کے ملنے والے آخری پیغام میں کہا گیا کہ جہاز ایک طرف جھک رہا ہے اور دائیں جانب سے اس میں پانی داخل ہو رہا ہے۔