پنڈدادنخان (عدنان یونس سے) تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے حکومت پنجاب کے و زیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی سے اربوں روپئہ کے منصوبوں پر تر قیاتی کام جاری ہیں اور انشاء اللہ2018 ء کے الیکشن سے پہلے بہت سے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔تحصیل بھر میں سڑ کوں کا جال بچھا دیئے گئے ہیںصحت اور تعلیمی اداروں کی تعمیر و مرمت پر تیزی سے کام جاری ہے ۔چوہدری نذر محمد گوندل ایم پی اے پار لیمانی سیکر ٹری قانونتفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 27 کے ایم پی اے چوہدری نذر گوندل نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پسماندہ تحصیل کے ایک ایک مسلہ پر میری نظر ہے۔ذرائع آمد و رفت کے لیے تحصیل بھر کی کچھ سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں اور باقی سڑکوں پر بھی تیزی سے کام جارہی ہے۔پینے والے پانی کی قلت کو ختم کرنے کے لیے کئی میگا پراجیکٹ پر کام جاری ہے جن میں نڑومی ڈھن،میٹھا پتن سپلائی سکیم کھیو ڑہ اور علاقہ جالپ کے ہر گائوں میں واٹر سپلائی سکیموں پر کام جاری ہے۔صحت اور تعلیمی ادا روں کی تعمیر و مرمت و ہال کمرہ جات بھی بنائے جا رہے ہیں ۔جلال پور شریف کندوال کی نہر کی ٹیکنکل رپورٹ تیار ہو چکی ہے اور نہر کے رستے میں ایک سو پہا ڑی نالے ہیں جس کی وجہ سے نہر کے دونوں اطراف کو کنکر یٹ سے تعمیر کیا جائے اور اس سے16لاکھایکڑ زرعی رقبہ سراب ہو گا۔تحصیل بھر کے جن علاقوں میں گیس نہیں ہے وفاقی حکومت کے تعاون سے وہاں گیس پہنچائی جائے گی۔تین اضلاع کو ملانے والے ملکوال ہرن پور دریائے جہلم کے پل کی منظوری دونوں اطراف کے منتخب نمائندوں کی کوششوں سے ہوگئی ہے انشاء اللہ اس کی ٹیکنیکل رپورٹ مکمل ہونے کے بعد اس پر بھی کام شروع ہوجائے گا۔تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان آمد پر ان کا پریس کلب کے عہدے داروں و اراکین نے والہانہ استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور ان کو پھولوں کے ہار اور مالائیں گلے میں ڈالیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنڈدادنخان(عدنان یو نس سے) تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان میں مقامی روز نامہ انصاف انٹر نیشنل اسلام آباد کی 18ویںسالگرہ کی تقریب شان و شوکت سے منائی گئی جس میں تحصیل بھر سے صحافیوں نے بھر پور شرکت کی،سالگرہ کا کیک کا ٹا گیا ایم پی اے چوہدری نذر گوندل،سابق چیئر مین پنڈدادنخان سٹی حاجی یامین باگڑی،مسلم لیگ ن سٹی کے صدر حاجی اقبال رضا،سابق ناظم روف بلوچ،تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری رمضان جانی،صدر پریس کلب اختر آرائیں،چیئرمین اختر علی بخاری،جنرل سیکر ٹری یونس شہباز،تحصیل الیکٹرانیک میڈیا کے صدر ملک نیئر اعوان،جائنٹ سیکر ٹری ملک عامر کرامت،فنا نس سیکر ٹری اقبال نینا،ایکشن کمیٹی کے صدر اسد بخاری، ڈپٹی ایڈ یٹر عد نان کھو کھر،چوہدری طاہر ارشاد،میاں اطہر عمران،ملک محمد رمضان، چوہدری رفیق،مدثر کھوکھر،راجہ ندیم یوسف،سلیمان شہباز،عابد قریشی،وسیم ڈان،چوہدری اعجاز،خواجہ حسنین، قیصر مغل،ناصر علوی ،چوہدری قاسم اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی اور پریس کلب میں تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی۔اس موقع پر چوہدری نذر گوندل ایم پی اے،صدر پریس کلب اختر آرائیں،چیئرمین اختر شاہ بخاری،جنرل سیکر ٹری یونس شہباز،الیکٹرانیک میڈیا کے صدر ملک نیئر اعوان اور بہت سے مقر رین نے خطاب کیا اور روز نامہ انصاف کے چیف ایڈیٹر ملک آصف کھوکھر اور ان کی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا کہ انھوں نے جرات مند صحافیوں کا کردار ادا کیا ہے۔تقریب کے آخر میں ادارے کی تعمیر و ترقی کی دعا کی گئی اور بازار میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
Cell No: 0345:5690640 : 0333:1533969 تا ر یخ: 02:04:17