کامن ویلتھ جونیئر گیمز میں سندھ کی جوڈوکا مریم رفیق منتخب ہو گئیں

JUDO TRENNING CAMP

JUDO TRENNING CAMP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھاماس میں منعقد ہونے والے کامن جونیئر گیمز کے لئے نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں نیشنل جونیئر بوائز اینڈ گرلز جوڈو ٹرننگ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا ۔نیشنل کوچ محمد رفیق نے کھلاڑیوں کو ٹرینگ دی گزشتہ روز ٹریننگ کی اختتامی تقریب نیشنل کوچنگ سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی سندھ جوڈو ایسوسی ایشن ویمنز کی صدر SPشہلا قریشی نے شرکت اس موقع پر نیشنل جوڈو کوچ محمد رفیق نے ٹریننگ کیمپ اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق تفصیل بیان کی۔

اس موقع پر سندھ جو ڈو گرلز کی بھاماس میں منعقد ہونے والے کامن جونیئر گیمز کے لئے جوڈو پلیئر مریم رفیق بھی موجود تھیں SPشہلا قریشی نے مریم رفیق کو اُن کی انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے جوڈو میں ان کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں 5ہزار کیش پرائز سے بھی نوازا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہلا قریشی نے کہاکہ تمام کھیلوں کی طرح جوڈو صحت مند زندگی کو پروان چڑھانے کا اہم جز ہے انہوں نے کامیاب ٹرینگ کیمپ پر نیشنل جوڈو جونیئر کیمپ کے کوچ محمد رفیق کو مبارکباد پیش کی اور کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے جو ڈو پلیئر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جاری کردہ ۔سیکریٹری اطلاعات