لاہور: مرکزی امیر تحریک اُویسیہ پاکستان، پیر غلام رسول اُویسی، مرکزی سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد، صدر پنجاب، پیر توصیف النبی نے سانحہ سرگودھا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بے دردری کے ساتھ قتل غیرانسانی فعل ہے، اس طرح کے واقعات کا اُولیاء اللہ یا اُن کی تعلیمات کے ساتھ دور کا بھی تعلق نہیں، لوگ جہالت کے ہاتھ بیت نہ کریں، درگاہوں کو بدنام کرنے والے معافی کے حقدار نہیں،درست تحقیقات کے بعد تمام ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے۔
پانامہ کیس کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں کہاکہ پانامہ کیس یقینابڑامقدمہ ہے،اس طرح کامقدمہ پہلے کبھی عدالتوں میں نہیں سناگیااس لئے فیصلہ کرتے وقت ججزکے سامنے بہت سارے نئے پہلوہوں گے،موجودہ نظام میںحاکم وقت کیخلاف فیصلہ آنے کی اُمیدتو بہت کم ہے پھر بھی ہم اللہ رب العزت کی بارگاہ سے نااُمید نہیں ،اللہ تعالیٰ کے حکم سے جوبھی فیصلہ آئے گاوہ پاکستان کے حق میں اورکرپشن کیخلاف ہوگا،تمام فریقین اپنے دلائل مکمل کرچکے ہیں اب فیصلہ کرناعدالت کاکام ہے،جلدبازی کسی مسئلے کاحل نہیں قوم صبرکرے فیصلہ آج نہیں توکل سنادیاجائے گا،عدالتیں لوگوں کی رائے نہیں ثبوت اورشواہد کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہیں۔