پاکپتن کی خبریں 3/4/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ،ضلعی صدر پاکپتن میاں احمد رضا خاں مانیکا نے کہا کہ شریف خاندان اپنے شاہی اخراجات پورے کرنے کیلئے آئے روز عوام پر مہنگائی کا طوفان گرادیتے ہیں، پہلے چکن اور اب دالوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے، یہ کہاں کی جمہوریت ہے جہاں پر عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہوچکے ہیں ،یہ جمہوریت نہیں حکمرانوں کی بادشاہت ہے جہاں پر وہ اپنے خاندانی وزراء کے ہمراہ عیش و عشر ت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکپتن میں تحریک انصاف کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کی تقریب سے خطاب کے دورا ن کیا۔ اس موقع پر میاں مظہر فرید وٹو، دیوان عظمت چشتی، میاں فاروق احمد مانیکا، خان علی عمران رتھ سمیت تحریک انصاف عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکپتن میںتحریک انصاف کی تنظیم سازی مکمل کرلی گئی ہے ، نومنتخب عہدیداران الیکشن کی تیاری کریں ، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی ، دھونس اور دھاندلی کے زور پر جیتنے والے کاغذی شیروں کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے گی ،تحریک انصاف ملک میں انصاف کا بول بالا کرے گی۔۔۔
۔۔۔
پاکپتن(بیورورپورٹ)دی یونیو رسٹی آف لاہور پاکپتن کیمپس کے پریذیڈنٹ پیر الطاف حسین چشتی نے کہاہے کہ اردو ادب کی زبا ن ہے ، پاکستان کا استحکام اردو زبان کے ساتھ وابستہ ہے ،” اردو تحقیق سیمینار” کے انعقا د کا مقصد یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات میں اردو کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ” اردو تحقیق سیمینار” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق چیئر مین شعبہ اردو و سابق ڈین فیکلٹی آ ف لیگونجز اینڈ اسلامک سٹڈیز بہائو الدین زکریا یو نیورسٹی ملتان، سابق چیئر مین مقتدرا قومی زبان پاکستان، سابق پروفیسر انقرہ یونیورسٹی انقرہ، ترکی، سابق پروفیسر اوساکا یونیورسٹی آف فارن سٹڈیز، جاپان ڈاکٹر انوار احمد، سابق چیئر مین شعبہ اردو و سابق ڈین فیکلٹی آ ف لینگو ایجز بہائو الدین زکریا یو نیورسٹی ملتان ڈاکٹر روبینہ ترین، ڈائریکٹر سرائیکی ایریاسٹڈی سنٹر ڈاکٹر قاضی عابد اور ڈاکٹر سجاد نعیم نے خطاب کیا ۔صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف لاہور پاکپتن کیمپس شعیب عتیق خان نے معزز مہمان مقررین کا تعارف پیش کیا اور انکا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ تحقیق کے لئے موضوعات ہمارے اردگرد کے ماحول میں موجود ہیںنئے محققین کو دور جانے کی بجائے اپنے اردگرد سے موضوعات لینے چاہیں۔۔۔۔۔
3-4-17