کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے بنیادی اور نظریاتی کارکن قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ راجہ اعجاز جنجوعہ

Raja Ejaz Janjua

Raja Ejaz Janjua

پنڈدادنخان (عدنان یونس سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے ہر دل عزیز رہنما حافظ راجہ محمد اعجاز جنجوعہ جنرل سیکرٹری ضلع جہلم نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے بنیادی اور نظریاتی کارکن قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں مسلم لیگ ن کے کا ر کنو ں کی ہمیشہ عزت افزائی اور قدر کی ہے مسلم لیگ ن کی عوا می خدمات قا بل قدر اور اطمینان کا با عث ہیں میا ں نوا ز شریف کی بے مثا ل اور شا ندار قیا دت میں مسلم لیگ ن نے تمام ہو ائوں کا رُخ تبدیل کر کے اعلیٰ قیا دت کی لازوال مثا قا ئم کی ہے حا فظ راجہ محمد اعجاز جنجو عہ عمرہ کی سعادت حا صل کرنے کے بعد مبا رکباد پیش کرنے والے ضلع بھر سے آئے ہو ئے وفود سے ملا قا ت کر رہے تھے۔

اُنھو ں نے کہا کہ عمران خا ن صوبہ خیبر پختو نخواہ اور اپنی جما عت سے مخا لفین پر کیچڑ اچھا لنے اور میں نہ ما نو میں نہ ما نو کا ورد کرکے اپنی نا اہلی کو چھپا نے کی مذموم کو شش میںمصروف کا ر ہیں میا ں نواز شریف کو عوام میں عزت، مقا م ،وقا ر، اعتبار اور اعتماد حا صل ہے نواز شریف کی عوام دوست پا لیسیو ں دن رات عوام کی خدمت اور اپنی بہتر کار کردگی کے بل بو تے پر ہی 2018میں عوام کے سا منے پیش ہو کر کا میا ب و کا مران ہو ں گے حا فظ راجہ محمد اعجاز جنجو عہ نے کہا کہ میری درخواست پر وفا قی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کی خصو صی ہدات پر تحصیل پنڈدادنخان میں کندوال سے جلالپو ر شریف تک سو ئی گیس کی فراہمی کے لئے سروے کا آغا ز ہو چکا ہے تحصیل پنڈدادنخان کے دور دراز اور پس ماندہ علا قو ں کی قسمت بدل جا ئے گی کھیو ڑہ میں میٹھا پتن واٹر سپلا ئی سکیم کے لئے 16کروڑ 35لا کھ روپے کا فنڈ جا ری کر دیا گیا ہے اور کسی کو بھی واٹر سپلائی سکیم میٹھا پتن کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے عوام کی خدمت سے ہی الیکشن میں کا میا بی حا صل کر لیں گے۔

Cell No: 0345:5690640 : 0333:1533969
تا ر یخ: 04:04:17