ملتان (جیوڈیسک) قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹوکا ٹائٹل فیصل آباد ریجن کے نام رہا۔ فائنل میں فیصل آباد ریجن نے ملتان ریجن کو 9 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد آئندہ سیزن میں فیصل آباد ریجن کی ٹیم فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اہل قرار پائی ہے۔
کھلاڑیوں نے کپتان مصباح الحق کو سلیوٹ مار کر جیت کی خوشی منائی۔ اس موقع پر کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز میں کوشش کریں گے کہ اچھی پرفارمنس دیں اور سیریز اپنے نام کریں، ٹیم پر ابھی ٹف ٹائم چل رہا ہے، امید ہے ٹیم ویسٹ انڈیز میں اچھا کھیلے گی۔