کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین امیر پٹی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شریک صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ نائب صدر محمد یونس سایانی ‘ جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ ‘ جوائنٹ سیکریٹری سید آصف حسین آغا ‘ فائنانس سیکریٹری محمد افضل مغل ‘ ڈپٹی فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ آفس سیکریٹری محمد فیصل ‘ انفار میشن سیکریٹری عمران چنگیزی سے گفتگو کرتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ ایوانوں میں حکومتی اور تمام اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کے نام پر عوام کے استحصال اور لوٹمار کے نکتہ پر متفق ہیں اور ایوان اقتدار میں موجود کوئی بھی سیاسی جماعت یا قیادت عوام کو با اختیار و خوشحال اور پاکستان کو ترقی مضبوط ‘ مستحکم ‘ خود مختار اور ترقی یافتہ ریاست بنانے کے حق میں نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تو ہماری پیش کردہ فارمولے پر عمل کرتے ہوئے ڈیژنوں کو خود مختاری دیکر مقامی خود مختاری نافذ کی جاتی تاکہ عوام تک جمہوریت کے حقیقی ثمرات پہنچتے اور ان کے مسائل و مصائب کا حل اور بحرانوں کا خاتمہ ممکن ہوتا مگر مقتدر طبقات اختیارات کی تقسیم کی بجائے اختیارات پر قبضے کی جنگ میں مصروف ہیں جس کا خمیازہ پاکستان اور عوام کو بھتنا پڑرہا ہے اور ہمارا مستقبل بدترین و غیر محفوظ ہوتا جارہا ہے ۔اس موقع پر میں قومی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد قومی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کیلئے تنظیم نو کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملک بھر میں تیز رفتار ممبر سازی مہم چلانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ رائے و اعتماد سے صالح محمد کو سندھ کا صوبائی رابطہ سیکریٹری ‘ غلام عباس کو ضلع جامشورو کا آرگنائزر اور عباس سولنگی کو آرگنائزر ضلع سانگھڑ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور سینٹرل کمیٹی کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں چیئرمین امیر پٹی نے تینوں عہدیداران کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کئے ۔
حکمران عوام کی خدمت کی بجائے سازشیں کررہے ہیں‘ جی کیوایم حکمران چاہتے ہیں کہ عوام کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے کی بجائے بحرانوں و مسائل میں الجھے رہیں سیاست کے سفید ہاتھیوں سے نجات کیلئے انتخابات میںحکمرانوں کا احتساب کرنا ہوگا ‘ سورٹھ ویر
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر اضافے کو استحصالی حکمرانوں کا عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے عوام پر تمام مظالم کے ذمہ دار خود عوام ہیں جو شخصیت پرستی ‘ تعصب اور لسانیت کا شکار ہوکر ہمیشہ انہی لوگوں کا انتخاب کرتے ہیں جن کا ماضی ظلم ‘ استحصال ‘ کرپشن اور عوام دشمنی سے عبارت ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ رزق حلال کی لذت اور محنت کی عظمت و تھکن سے نا آشنا کرپشن کے ذریعے ملک و قوم کو نقصان پہنچاکر اندرون و بیرون ملک اثاثے و جائیدادیں ‘فارم ‘ محل اور آف شور کمپنیاں و سوئس اکا ¶نٹس بنانے والے اپنی مہنگائی کے ذریعے عوام کو روزی روٹی کے چکر میں الجھاکر ہمیشہ اپنا غلام رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے عوام ان کی سازشوں کو سمجھنے کی بجائے ان کی چکنی چپڑی باتوں میں آکر ملک و قوم کو گنے کا کھیت سمجھنے والے ان سفید ہاتھیوں پر ہی اعتبار کو راہ نجات سمجھتے ہیں اور استحصالی طبقات سے تعلق رکھنے والے سیاست کے سفید ہاتھی اقتدار کی چھری پر ٹیکسوںکی سان سے مہنگائی کی دھار لگاکر عوام کوذبح و حلال کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہیںاسلئے عوام کو اس وقت تک ٹیکسوں کے اضافی بوجھ اور کمر توڑ مہنگائی سے نجات نہیں ملے گی جب تک عوام سیاست کے سفید استحصالی ہاتھیوں سے نجات کیلئے محب وطن قیادت کے انتخا ب کے ذریعے انقلاب نہیں لائیں گے !
سیاسی مفادات کی جنگ ملک و قوم کا حال پتلا کررہی ہے‘ راجونی اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سیاسی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دےں تو زیادہ بہتر ہے‘ امیر سولنگی حکمرانوں کی پالیسیاں عوام کو جمہوریت سے تائب و بیزار کررہی ہیں ‘ اقبال ٹائیگر ‘ عمران چنگیزی‘امیر خواجہ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندءکی تعیناتی کے حوالے سے وفاقی اور سندھ کی صوبائی حکومت میں جاری سرد جنگ میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کردار کی ادائیگی اور سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قائم مقام آئی جی سندھ سردار عبدالمجید دستی کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کے عدالتی حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ میمن رہنما یونس سایانی‘انسانی حقوق کے علمبردار امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘فرزند جونا گڑھ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگرنے کہا ہے کہ اقتدارو اختیار پر قابض استحصالی طبقات اور روایتی سیاسی جماعتیں و قیادتیں جمہوریت کے نام پر اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیںجس سے نقصان ملک و قوم کا ہورہا ہے اسلئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سیاسی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دے تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ ان دونوں جماعتوں کی مفاد پرستانہ سیاست نے قوم کا حال پتلا کرکے جمہوریت سے عوام کا اعتماد ختم کرکے عوام کو جمہوریت کے نام سے بھی بیزار و خوفزدہ کردیا ہے ۔
محفوظ مستقبل کیلئے چوروں لٹیروں کو اسمبلیوں سے نکالنا ہوگا‘ سولنگی اتحاد سولنگی نمائندے اسمبلیوں میں پہنچ کرہی برادری کو روزگار ‘ تعلیم ‘ صحت و رہائش کی سہولیات دلا سکتے ہیں سولنگی اتحاد کی انتخابی سیاست کا آغاز ‘ پہلی انتخابی کارنر میٹنگ عوامی اجتماع میں تبدیل ‘ رہنما ¶ں کا خطاب
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کے عوام کو استحصالی طبقات کے مظالم و قید سے رہائی دلانے کیلئے متحدو یکجا ہونے والی سولنگی برداری کے اتحاد سے تشکیل پانے والے پاکستان سولنگی اتحاد نے میدان سیاست میں قدم رکھنے اور انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرکے تنظیم سازی و انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت غلام عباس سولنگی کی میزبانی میں خدا کی بستی کوٹری میں بزرگ رہنما امیر علی سولنگی کی قیادت و صدارت میں پہلی کارنر میٹنگ ہوئی جس میںحیدرآباد ‘ کوٹری اور جامشورو سے تعلق رکھنے والے سولنگی عمائدین سینکڑوں کی تعدادمیں شرکت سے میٹنگ نے عوامی اجتماع کا روپ دھارلیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی امیر علی سولنگی پٹی والا ‘ میزبان تقریب غلام عباس سولنگی اور منظور حسین سولنگی ‘ نظیر احمد سولنگی ‘علی اکبر سولنگی ‘حاجی علی خان سولنگی ‘ عاشق حسین بگھیو ‘ ریاض احمد چوہان ‘ حاجی بخش سولنگی ‘ غلا سرور سولنگی ‘ غلام اللہ عباس سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ ڈاکٹر مسعود سولنگی‘ ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘ صالح سولنگی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولنگی قوم کا سولنگی اتحاد کے پلیٹ فارم پر متحد و یکجا ہونا ان کے محفوظ و خوشحال مستقبل کی علامت ہے مگر صرف میٹنگوں ‘ جلسوں ‘ ریلیوں سے استحصالیوں سے نجات ممکن نہیں ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ سولنگی برادری کے ہر بالغ رائے دہندہ کا ووٹرلسٹ میں اندراج یقینی بنایا جائے اور انتخابات میں ہر ووٹ برادری کے محفوظ مستقبل کے حق میں اور استحصالیوں کیخلاف پاکستان سولنگی اتحاد کے نامزد امیدواروں کو دیکر انہیں اسمبلیوں میں پہنچایا جائے تاکہ وہ برادری کے حقوق و تحفظ کی سیاسی جنگ اختیارواقتدار کے ساتھ لڑ یں اور برادری کو اس کے آئینی‘ قانونی ‘سیاسی ‘ سماجی ‘ معاشی‘ اقتصادی حقوق اور تعلیم ‘ علاج ‘ روزگار و رہائش کی سہولیات کی فراہمی یقینی بناسکیں!
محفوط مستقبل کیلئے غریب و مخلص قیادت کا انتخاب ناگزیر ہے ‘ امیر پٹی شخصیت پرستی نے قوم سے بصیرت و بصارت دونوں چھین لی ہیں ‘ الیکشن کمشنر جونا گڑھ فیڈریشن یونس جونیجو ‘ اسماعیل جونیجو و دیگر کی امیر پٹی والاسے ملاقات ‘ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن میں شامل ایشوریا جونیجو سندھی جماعت کے صدر یونس جونیجو اور جنرل سیکریٹری اسماعیل جونیجو کی قیادت میںسات رکنی وفد نے جونا گڑھ فیڈریشن کے چیف الیکشن کمشنر و چیئرمین محب وطن روشن پاکستان پارٹی امیر پٹی سے ملاقات کی اور انتخابات کے حوالے لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ اس موقع پر اراکین وفد سے گفتگو کرتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ صالح و مخلص قیادت قوم کی خوش نصیبی کی علامت اور محفوظ و خوشحال مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے مگر افسوس کہ ہماری قوم صالح و مخلص قیادت سے اسلئے محروم ہے کہ شخصیت پرستی کی پٹی نے اسے اندھا کررکھا ہے اور قوم انتخابات میں غریب مگر مخلص افراد کی بجائے مفاد پرست مگر دولتمند افراد کے انتخاب کو ترجیح دیتی رہی ہے جس کی وجہ سے استحصال ‘ نا انصافی ‘ مسائل ‘ مصائب ‘ بحران اور پریشانیاں ہمیشہ سے قوم کا مقدر بنتی رہی ہیں اور جب تک قوم استحصالی عناصر کی بجائے غریب مگر مخلص افراد کی قیادت پر اعتماد نہیں کرے گی مسائل و مصائب اسی طرح اس کا مقدر رہیں گے اسلئے جتنی جلد قوم یہ جان لے کہ روایتی سیاستدان ‘ استحصالی طبقات ‘ جرائم پیشہ عناصر ‘قبضہ مافیا ز اور گٹکا ‘ سٹہ ‘منشیات کا کاروبار کرنے والے نہ تو کل ان سے مخلص تھے ‘ نہ آج ہیں اور نہ ہی کل ہوںگے اتنا ہی قوم کے حق ومستقبل کیلئے بہتر ہوگا!