ماں بننا زندگی کا نیا موڑ ہے، ہر روز نئی چیزیں سیکھ رہی ہوں: کرینہ کپور

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی سپر سٹار کرینہ کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ماں بننا میری زندگی کا نیا موڑ ہے اور میں ہر روز نئی چیزیں سیکھ رہی ہوں۔ یہ ایک طویل سفر ہے لیکن میں اور سیف اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

کرینہ نے کہا کہ کسی کو بھی اس پر بات کرنے کا اختیار نہیں کہ میرا طرز زندگی کیا ہے یا میں کس طرح کی ماں ہوں۔ کرینہ کپور گزشتہ برس ماں بنی تھیں لیکن تب سے وہ مسلسل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

پہلے ان کے بچے تیمور کا نام میڈیا پر بحث کا باعث بنا اور اب بحیثیت ماں بچے کی پرورش میں ان کے کردار پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔