اسلام آباد (پ ر) نوجوان کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم ”پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ” (پی ایف یو سی) کے چیئرمین شہزاد چوہدری، صدر فرخ شہباز وڑائچ ‘جنرل سیکریٹری محمد نورالہدیٰ ‘چیئر پرسن وومن ونگ بشریٰ اعجاز’ صدر وومن ونگ ڈاکٹر عارفہ صبح خان’سینئر نائب صدر فرید رزاقی’نائب صدر اختر ایوب خان’ڈپٹی جنرل سیکریٹری حسیب اعجاز عاشر’ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عدنان عامر’سنٹرل آرگنائزر عمر عبدالرحمن جنجوعہ ‘سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد زاہد’سیکریٹری کوآرڈینیشن ایم ایم علی’فنانس سیکریٹری محمد طاہر درانی سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداران نے پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر انتہائی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو تیز اور مؤثر بنانے کی استدعا کی ہے تاکہ ان دہشت گردوں کا جلد ازجلد قلع قمع ہواور آئے روز ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سد باب ہو سکے۔
صدر پی ایف یوسی فرخ شہباز وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئے روز بم دھماکے اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔صدر وومن ونگ ڈاکٹر عارفہ صبح خان کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد کسی بھی رحم کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔