ترکی (جیوڈیسک) وزیر قانون بکر بوزداع نے کہا ہے کہ اس بات کا ثبوت مل گیا ہے کہ شامی شہر ادلب میں کیمیائی اسلحے کا استعمال کیا گیا ہے۔
وزیر قانون نے ضلع قرق قلعہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا ثبوت ہمیں اس وقت ملا جب حملے سے متاثرہ 3 نعشوں کو پوسٹ مارٹم ادانہ میں کیا گیا جس میں ادارہ عالمی صحت کے حکام بھی شامل تھے۔
نائب وزیر اعظم نعمان قورتولموش نے بھی اس حوالے سے اپنے بیان میں اس وحشیانہ حرکت کو جنگی جرم قرار دیا اور کہا کہ دنیا پہلے کی طرح اب بھی خاموش ہے جبکہ ہمارا عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ اس بربریت کا حساب پوچھے جو کہ اس کے کندھوں پر ایک بھاری بوجھ ہے۔
دریں اثنا، اسد نواز حکومت کی حساب دہی کے لیے سلامتی کونسل میں جاری ایک کانفرنس میں روس کی مخالفت کرنے پر بعض شامی مخالفین کی سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے ٹائمز اسکوئر میں مظاہرہ کیا۔