عالمی ادارے دنیا کو امن دینے میں ناکام ہو گئے : مولانا فضل الرحمان

 Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

نوشہرہ (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں عالمی ادارے دنیا کو امن دینے میں ناکام ہو گئے، افغانستان میں فوجی طاقت کے ذریعے جائز حکومت کا خاتمہ کیا گیا، کشمیر کرب سے گزر رہا ہے عراق اور شام لہو لہو ہے۔

انہوں نے کہا حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، اس کی حفاظت کریں گے ، سیاستدان ایک دوسرے کو چور کہتے ہیں یہ باوقار سیاست نہیں۔ نوشہرہ میں صد سالہ یوم تاسیس کی تقریب کے آخری روز جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں عالمی حالات و واقعات پر بھرپور طریقے سے خیالات اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا عالمی ادارے دنیا کو امن دینے میں ناکام ہو گئے ، افغانستان میں فوجی طاقت کے ذریعے جائز حکومت کا خاتمہ کیا گیا۔

غیرملکی افواج کے افغانستان سے نکلنے اور باہمی مذاکرات سے ہی امن آئے گا۔۔ جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا ،آج ،لیبیا ،یمن ،عراق اور شا م لہو لہو ہے ، دہشت گرد دندنا رہے ہیں، ۔ امریکا اور روس طاقت استعمال کر کے فتح کی آمجاگاہ بنا رہے ہیں ،، مولانا فضل الرحمان نے کہا ،،،حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ا یمان کا حصہ ہے،اس کی حفاظت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کشمیر کرب سے گزر رہا ہے ، عالمی برداری مسئلہ کو بھی حل کرے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا پاکستان اور بھارت کے عوام آپس میں معاملات کی بہتری چاہتے ہیں ، دونوں ملکوں کو چاہیے وہ معاملات مذاکرات سے حل کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا سیاستدان ایک دوسرے کو چور کہتے ہیں یہ باوقار سیاست نہیں ، جب ہمارے پاس اقتدار ہوگا تو کرپشن کی بات نہیں ہوگی ، مولانا فضل الرحمان نے سی پیک کو پاکستان کا مستقبل قرار دیا اور اسے خوش آمدید کہا ۔ مولانا فضل الرحمان کے خطاب کے دوران ان کے رضا کاروں نے بھرپور نعرے بازی کا سلسلہ جاری رکھا۔