فلم ’’ تھور : ریگنوروک‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

 Thor Ragnarok

Thor Ragnarok

واشنگٹن (جیوڈیسک) سن 2011 کی ہالی ووڈ بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم تھور کے سیکوئل ’’تھور :ریگنوروک ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکار ٹیکا ویٹیٹی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں سپر ہیرو تھور ایک طاقتور دشمن سے اپنے لوگوں کو بچاتا دکھائی دے گا۔

فلم کی کاسٹ میں کرس ہیمسورتھ،ٹام ہیڈلسٹن،اینتھونی ہاپکنز،کارل اربن،ادریس ایلبا اور ٹیسا تھامپسن شامل ہیں۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم 3نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔