ملک میں الزام تراشی کی نہیں، صرف خدمت کی سیاست ہو گی، شازیہ مبشر

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم این اے شازیہ مبشر اقبال اور فنانس سیکرٹری پنجاب سجاد علی شاکر نے گذشتہ روز حلقہ میں سوئی گیس سپلائی کا افتتاح کیا اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہمسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے۔بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو عوام نے ہر موقع پر رد کیا ہے۔ملک میں الزام تراشی کی نہیں، صرف خدمت کی سیاست ہوگی۔ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور جب تک سانس میں سانس ہے، عوام کی خدمت کرتے رہے گے۔

انہوں نے کہ وسائل قوم کی امانت ہیں اوراسے عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں پربلاجواز تنقید کرنیوالے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں اور تیز رفتاری سے ترقی کرتا ہوا پاکستان بعض سیاسی عناصر کو کھٹک رہا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں 4 برس کے دوران شفافیت اور ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں اور70 برس کے دوران منصوبوں پر اتنی تیز رفتاری سے کام کرنے کی مثال نہیں ملتی۔پاکستان بدل رہا ہے لیکن بدقسمتی سے بعض سیاستدانوں کی سوچ نہیں بدلی۔

شکست خوردہ عناصر کو ملک و قوم کے مفاد کی خاطر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ دور آمریت میںپنجاب کے سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پر کرپشن کے سومنات بنائے اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے قومی وسائل کی لوٹ مار کرکے ان کے مسائل میں مزید اضافہ کیا۔

شعبہ نشرواشاعت
03226390480