گجرات کی خبریں 11/4/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) صرافہ بازار کے معروف تاجر رہنما حاجی محمد زمان صراف وید چیف ایگزیکٹو نیو پنجاب جیولرز صرافہ بازار گجرات کے صاحبزادے اور ایگزیکٹو حاجی عاصم علی ایڈووکیٹ ‘ حاجی اویس رمضان’ حافظ شیراز علی زمان’ علی رضا زمان صراف’ محمد عمران رمضان صراف (نیو عمران رمضان جیولرز) نافس پرویز کے بھائی محمد حمزہ زمان صراف کی شادی لاہور کے معروف کاروباری شخصیت صرافہ برادری کے ممتاز رہنما صداقت علی صراف کی صاحبزادی کے ساتھ بخیر و خوبی کے ساتھ انجام پائی۔ شادی کی پر وقار تقریب میں دولہا محمد حمزہ زمان صراف کا خطبہ نکاح’ پیر طریقت صاحبزادہ پیر سید ولی حسین شاہ العمروف پیر بلھے شاہ سجادہ نشین شہنشاہ ولایت نے پڑھایا۔ جبکہ دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب سفینہ میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب میں حاجی محمد زمان صراف’ ذوالفقار احمد صراف’ مختار احمد صراف’ حاجی عاصم علی ایڈووکیٹ’ حاجی اویس علی رمضان’ حافظ شیراز علی زمان’ علی رضا زمان’ محمد عمران رمضان’ انیق سبحانی’ نافس پرویز نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ دعوت ولیمہ کی تقریب میں رانا مختار چوہدری کنوینئر حمزہ شہباز شریف ‘ جاوید اقبال لاہور’ پیر طریقت صاحبزادہ پیر سید ولی حسین شاہ المعروف پیر سید بلھے شاہ’ حاجی ناصر محمود میئر گجرات’ باسط راٹھور وائس چیئرمین ‘ شہباز یونس صراف رہنما مسلم لیگ ن’ حاجی ریاست علی آف لندن’ فیضان علی’ فرحان علی’ حسن صراف’ محمد ابوبکر’ محمد آصف’ سیٹھ ظہیر عباس صراف ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر’ جنرل گلوکارہ میڈم تصور خانم کراچی ‘ قاسم علی ایڈووکیٹ’ اویس آفتاب ایڈووکیٹ’ سول جج محمد یٰسین وڑائچ ‘ میاں سطبین اسلم ایڈووکیٹ’ محمد زاہد ایڈووکیٹ’ سکندر اشفاق رضی ایڈووکیٹ’ میاں محمد اکبر جاوید ایڈووکیٹ (میاں لاء چیمبر) ‘ صابر علی چیمہ صدر بار ایسوسی ایشن گجرات’ عرفان بانٹھ ایڈووکیٹ’ میر محمد عارف ایڈووکیٹ’ محمد شعیب (ممبر میونسپل کارپوریشن) ‘ حاجی محمد اقبال صراف لاہور’ حاجی صداقت علی صراف’ امجد علی’ علی مرتضیٰ حاجی لیاقت علی’ عابد علی’ سیٹھ علی اصغر’ سیٹھ علی عابد’ سیٹھ علی اکبر’ ارسلان علی’ دانش علی’ محمد زنیر ‘ محمد عمیر’ عثمان علی’ ڈاکٹر یحییٰ فاروقی ڈینٹل سرجن’ گوہر اشفاق رضی’ ڈاکٹر خالد چغتائی سرکار بابا جی لاہور والے’ خورشید بھٹی’ رانا افتخار احمد چوہدری’ سیکرٹری کنوینئر حمزہ شریف’ حاجی محمد رشید صراف’ سیٹھ محمد ارشد صدر صرافہ ایسوسی ایشن’ حاجی محمد افضل کپور سیالوی صدر قمر اکیڈمی’ حاجی محمد حسین صراف صدر صرافہ ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ’ حاجی محمد اسلم صراف منڈی بہائو الدین’ سیٹھ ذوالفقار احمد صراف’ حاجی محمد رمضان صراف’ سیٹھ محمد علی صراف’ سیٹھ فیصل ندیم’ حاجی محمد اقبال صراف’ سیٹھ شاہد محمود’ سیٹھ وحید کرامت’ حافظ محمد صدیق قادری’ سید اعجاز احمد شاہ’ سید عباس احمد شاہ جلالپور جٹاں’ محمد تصور حیات صراف’ اورنگ زیب منگال’ بابر حسین صراف’ محمد افضل وید’ محمد ارشد وید’ محمد صفدر وید’ جمیل قادر صراف’ چوہدری اللہ دتہ’ محمد یونس صراف’ حافظ محمد طاہر’ محمد اکبر صراف’ علی رضا منگال’ طاہر یوسف صراف’ سید مشیں وار’ چوہدری انصر’ مقبول بٹ (مقبول فین والے) ‘ چوہدری عثمان وڑائچ’ رہنما پاکستان مسلم لیگ ن بھاگووال’ سید رضوان شاہ’ سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری سیرت ‘ چوہدری حمزہ سجاد بانٹھ رہنما مسلم لیگ (ق) ‘ رانا محمد سہیل’ محمد اکبر کراچی والے’ گل محمد کراچی والے’ راحیل عثمانی’ مرشد عثمانی’ ساغر حسین’ حاجی محمد اقبال (اقبال طارق جیولرز) ‘ عثمان افضل کپور صراف (وزیر آباد جیولرز)’ عابد محمود’ فیاض حسین’ بھولا ڈھکی والا’ محمد رضوان منگا’ سید عمر فاروق شاہ’ اشفاق شاقی’ حاجی محمد سعید’ محمد عثمان گجرات لیبارٹری’ وقار احمد ورلڈ الیکٹرونکس’ ذیشان ملک انصاف کنڈا’ چوہدری گل نواز ساہی’ محمد ارشد صراف’ چاچا محمد بشیر’ حاجی محمد صدیق’ محمد پرویز’ محمد عمران’ سید عباس شاہ’ سید اعجاز احمد شاہ’ معروف صحافی شیخ ابرار سعید’ ذوالفقار علی باجوہ’ ماجد علی’ انور حسین بھٹی’ قاسم علی بھٹی کے علاوہ مشائخ عظام ‘ علماء کرام’ صرافہ برادری’ چیئرمینز ‘ وائس چیئرمینز’ جنرل کونسلر ‘ تاجر ‘ ڈاکٹر برادری’ وکلاء برادری اور شہریوں کی معزز شخصیت و دیگر شہریوں سے صرافہ برادری کی کثیر تعداد اور عزیز و اقارب نے بھر پور تعداد شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات صرافہ بازار کے معروف تاجر رہنما حاجی محمد زمان صراف وید چیف ایگزیکٹو نیو پنجاب جیولرز صرافہ بازار گجرات کے صاحبزادے محمد حمزہ زمان صراف کی دعوت ولیمہ میں کراچی کی معروف گلوکارہ میڈم تصور خانم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اور دعوت کے دوران مہمانوں کو مختلف گیت سنا کر فن کا مظاہرہ کیا اور شرکاء سے داد وصول کی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے گلوکارہ میڈم تصور خانم کے اس تمام گیتوں کو سراہا اور خوب داد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات صرافہ بازار کے معروف تاجر رہنما حاجی محمد زمان صراف وید چیف ایگزیکٹو نیو پنجاب جیولرز صرافہ بازار گجرات کے صاحبزادے محمد حمزہ زمان صراف کی دعوت ولیمہ میں انگلینڈ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری حاجی محمد رسالت نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اور محمد حمزہ زمان صراف کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز صحافی شیخ محمد ادریس نے کہا ہے کہ حافظ محمد صدیق عظیم ثناء خوان رسول ہیں ۔ جو کہ قمر اکیڈمی کا سرخیل ہیں۔ اور حافظ محمد صدیق جیسے ثناء خوان رسول ہمارا اثاثہ ہیں۔ فن نعت خوانی کے فروغ کیلئے حافظ محمد صدیق کی خدمات ناقابل فراموش ہیں وہ گجرات کے نئے آنے والے نعت خوان کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں۔ اور نئے نعت خوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے سینئرز کی سرپرستی میں حضور ۖ کی ثناء خوانی کو اپنا ذریعہ بخشش بنائیں۔ اور وہی ثناء خوان رسول دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرتے ہیں جو اپنے بزرگوں کی تعلیمات کے مطابق کام کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت مظہر اقبال چوہان نے گزشتہ روز حامد وڑائچ سے اور اپنے علاقہ میں مسلم لیگ (ق) کی تنظیم سازی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے میاں عمران مسعود کی خدمات کو سراہا آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ق) اور میاں عمران مسعود کی کامیابی کے حوالہ سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقہ کے مسائل کے حوالہ سے بھی آگاہی دی۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے گجرات شہر میں عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے پڑے ہیں۔ خصوصاً خاکروب گلیوں میں نالیوں کی صفائی کے حوالہ سے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے ۔ صرف مرکزی جگہوں پر خاکروب صفائی کرتے ہیں۔ میئر گجرات حاجی ناصر محمود کو چاہئے کہا کہ وہ صفائی کے حوالہ سے فوری اقدامات کریں تاکہ شہر کی خوبصورتی صحیح معنوں میں سامنے آ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مظہر اقبال چوہان نے بانٹھ میں ممتاز سماجی شخصیت جاوید بٹ کے محمد سرور بٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پیپلز پارٹی کے ورکروں نے ہمیشہ وطن کے استحکام کیلئے کام کیا ہے اور موجودہ دور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ جو زیادتیاں روا رکھی جا رہی ہیں ان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی یو سی 53 کے سابق جنرل سیکرٹری آصف علی سلیمی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے۔ اور اس جماعت نے جب بھی اقتدار حاصل کیا ہے اس اقتدار کو ملک کے مفاد کیلئے استعمال کیا ہے۔ اور آنے والے وقت میں پیپلز پارٹی ہی ملک کا اقتدار سنبھالے گی اور جو لوگ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ کیفر کردار تک پہنچیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جامعہ گجرات میںجاری کُل پاکستان بین الکلیاتی تقریری مقابلہ جات لفظ 17اختتام پذیر ہو گئے۔ ان مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی لاہور کی ٹیم نے ٹرافی جیت لی۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء ا لقیوم تھے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ فنِ تقریر حسنِ بیان کا اوج ِکمال ہے۔ طلبہ نے بہترین تقریری و منطقی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرتے ہوئے متنوع موضوعات پر اپنے خیالات و تصورات کی گرفت کا بھرپور ثبوت دیا ہے۔ طلبہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ ایک قومی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت طلبہ ہمارے خوشحال قومی مستقبل کے درخشاں امین ہیں۔ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے کہا کہ لفظ انسانی ذات کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ الفاظ کا مناسب چنائو اور صحیح استعمال ایک بہترین مقرر کا خاصہ ہے۔ تقریر اصلاً لفظ کو معنویت عطا کرنے کا نام ہے۔ کوارڈینیٹرUOGمجلس مباحثہ محمد حیدر معراج نے لفظ 17 کی آگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مباحثات علم کا عنوان بنتے ہوئے فروغ ِ علوم میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ جامعہ گجرات میں جاری سہ لسانی اُردو، انگریزی و پنجابی مقابلہ جات کے سلسلہ میں تقریروں کے علاوہ پارلیمانی مباحثہ چمپیئن شپ، ماڈل پاکستا ن نیشنل اسمبلیPNAبعنوان قوم ملک سلطنت اور پنجابی ٹاکرا کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مقابلہ جات کے کے منصفین میں کامران احمد، جی ایم شاہ، عدنان محسن، حمزہ تارڑ، مومن نیازی، صافیہ ضیا، خواجہ یٰسین، معظم لودھی اور علی مرتضیٰ شامل تھے۔ مقابلہ جات کے اختتام پر مومن نیازی اور جی ایم شاہ نے مقررین کی تقریروں کا محاکمہ پیش کرتے ہوئے انہیں فنِ تقریر کو بہتر بنانے کے لیے مختلف رموز سے آشنائی بخشی۔ اُردو تقریری مقابلہ جات میں GCUلاہور کے زین الحسن نے اوّل، PUلاہور کے حمزہ مرتضیٰ نے دوم اورGCS کے شاداب عباسی نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ انگریزی میں PUلاھور کی رمیشہ خاں اوّل، KEMU لاہور کی نمرہ عروج دوم اورGCUلاہور کے علی رضا سوم قرار پائے۔ اوّل، دوم اور سوم آنے والوں کو نقد انعامات 10,000،7,000اور5,000بالترتیب پیش کیے گئے۔ پنجابی ٹاکرا میںFASTفیصل آباد کے حسان الرشید اوّل، PUلاہور کے حمزہ مرتضیٰ دوم اورGCUلاہور کے ابرار خاں سوم ٹھہرائے گئے۔ پنجابی ٹاکرا میں بالترتیب10,000،6,000اور4,000کے نقد انعامات پیش کیے گئے۔ ماڈل پاکستان نیشنل اسمبلیPNAمیں طلبہ کو موضوعات کے حوالہ سے انفرادی انعامات سے نوازا گیا۔ عمیس عبدالرحمانPIEAS کو اوّل آنے پر7,000، عدنانFCکالج کو7,000جبکہPUلاہور کے سلیمان کو 6,000روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔ پارلیمانی مباحثہ چمپئین شپ میں انگریزی زبان کی ٹیم ٹرافی پنجاب یونیورسٹی لاہور نے جبکہ اُردو زبان کی ٹرافی یونیورسٹی آف لاہور کی ٹیم نے جیتی۔ دونوں ٹیموں کو بیس بیس ہزار روپے کے نقد انعام پیش کیے گئے۔ پارلیمانی مباحثہ اُردو میں بہترین مقررین علیناز اہد اور نائمہ علی جبکہ انگریزی میں بہترین مقرر محمد ابوبکر ٹھہرائے گئے۔ رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل ، ڈائریکٹرSSCمحمد یعقوب کے علاوہ سینئر انتظامیہ کے اراکین، اساتذہ و طلبہ نے اختتامی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے مقررین کی حوصلہ افزائی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 50بھٹہ خشت پر قائم نان فارمل سکولوں میںزیر طلبہ و طالبات 1474زیر تعلیم ہیں، بھٹہ خشت پر کام کرنیوالے 720مزدوروں انکی فیملیز کے شناختی کارڈ بنوا کر انہیں فراہم کر دیے گئے ،بھٹہ خشت مزدوروں کے زیر تعلیم بچوں کو وظیفہ کی ادائیگی کیلئے ابتک 1200خدمت کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز واصف رحمان، سعدیہ مہر، اے سی ہیڈ کوارٹرز وقار حسین، ڈی ایس پی لیگل ،ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ۔۔۔مزدور راہنما پیرزادہ امیتاز سید، صدر بھٹہ خشت ایسویسی ایشن چوہدری ریاض احمد، سوشل سکیورٹی آفیسر علی امیر، نان فارمل سکولز کے علی مرتضی ، سماجی کارکن خادم علی خادم نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوگی ، ایسا ہونے کی صورت میں بھٹہ خشت مالک کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، اسسٹنٹ کمشنرز اس حوالے سے چیکنگ کو مزید سخت کردیں جبکہ سپیشل برانچ بھی ایسے بھٹہ جات کی نشاندہی کرے۔انہوںنے ہدایت کی کہ موبائل وین کے ذریعے بھٹہ مزدوروں کے شناختی کارڈ کی ڈلیوری کے حوالے سے مسائل کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ، سوشل سکیورٹی ڈیپاڑٹمنٹ بھٹہ خشت مزدوروں کی رجسٹریشن یقینی بنانے کیلئے فعال کردار ادا کرے اس مقصد کیلئے سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سو فیصد بھٹہ خشت کا سروے کرے۔ انہوںنے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ضلع میں واقع بھٹہ خشت کا از سر نو سروے کرنے اور مزدوروں کی درست تعداد کے تعین کی ہدایت کی تاکہ انکی فلاح و بہبود کیلئے پالیساں مرتب کی جاسکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر لاہور ، گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع میں بھٹہ خشت مزدوروں کو دی جانیوالی اجرت کے بارے میں معلومات حاصل کریں ، بھٹہ مزدوروں، مالکان اور لیبر یونین کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، نیز بھٹہ خشت مالکان اور لیبر کے درمیان اجرت کے معاہدوں کو یقینی بنانے کیلئے بھی ہوم ورک کیا جائے۔ اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے نئے ٹراما سنٹر کو فنکشنل کرکے موجودہ ایمرجنسی میں سرجیکل او پی ڈی کو شفٹ کر دیا جائے گا،ہسپتال میں خواتین اور مردوں کو پرچی کے اجراء کیلئے الگ الگ کائونٹرز کا قیام، ڈاکٹر کو چیک اپ کیلئے ٹوکن سسٹم نصب کیا جائے گا، یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں اے سی ہیڈ کوارٹرز وقار حسین، ایم ایس ڈاکٹر شاہد معروف، اے ایم ایس ڈاکٹر عابد ملک، ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف،چیئرمین وائے ڈی اے ڈاکٹر احتشام، ایکسئین بلڈنگز انتصار علی رندھاوا، ایس ڈی او آصف چٹھہ نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا کہ گائنی وارڈ کے آپریشن تھیٹر کو توسیع کرکے آپریشن ٹیبل اور دیگر آلات فراہم کر دیے گئے ہیں جلد ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا جائے گا، ہسپتال کی خراب مشینوں کی مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے جبکہ مزید سکیورٹی کیمروں کی خریداری کر لی گئی ہے اسی طرح سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کو ٹھیکہ کی منسوخی کیلئے فائنل نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ ٹراما سنٹر کے سامنے کارپٹ روڈ کی تعمیر فوری شروع کی جائے، ہسپتال انتظامیہ ایک ہفتے میں ایکسرے، الٹراسائونڈ مشینیں اور دیگر آلات کی مرمت کرائے اورانکے فنکشنل ہونے کا تحریری سرٹیفکیٹ دیا جائے جبکہ ریڈیالوجسٹ اس حوالے سے تمام امور کی نگرانی کا ذمہ دار ہوگا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ہسپتال کی تمام ادویات پر مہر ہونی چاہیے، اگر سرکاری ادویات کسی سٹور پر فروخت ہوتی پکڑی گئی تو ذمہ داروں کوکڑی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوںنے واضع کیا کہ غریب اور سفارش نہ رکھنے والے مریض حکومت ، انتظامیہ اور محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہیں ، انکے لئے وارڈز ایسی ہی ہونی چاہیے جیسے ہسپتال کے کسی اعلی آفیسر کا دفتر ہوگا، ہسپتال میں لگائے جانیوالے سکیورٹی کیمروں کا ایک کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر آفس میں بھی قائم ہوگا۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے دیگر افسران کے ہمراہ رشیدہ شفیع ماڈل ٹراما سنٹر، پیرا میڈیکل سکول، سی ٹی سکین روم ، آرتھو وارڈ کا دورہ بھی کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جشن بہاراں آل پاکستان نیزہ بازی کے رنگا رنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ہیں، سردار رحیم نیزہ بازی کلب نے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گجر نیزہ بازی کلب دوسرے اور ڈائمنڈ کلب نور جمال کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی ، مہمانان خصوصی وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے چوہدری جعفر اقبال، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری شعیب رضا کے زیر اہتمام جشن بہاراں نیزہ بازی کے مقابلے تین روز تک جاری رہے جس میں مجموعی طور پر 800گھڑ سواروں نے حصہ لیا اور اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مہمانان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی، نیزہ بازی مقابلوں کے انعقاد کو زبردست سراہا اور کہا کہ ایسے ایونٹس کا انعقاد مقامی ثقافت کے فروغ کا باعث ہے اور امید ظاہر کی کہ جشن بہاراں نیزہ بازی میلے کا انعقاد آئندہ بھی جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ریسکیو1122کے زیر اہتمام ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گجرات کے طلبہ کو دو روز فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر ملک عبدالرشید کر رہے ہیں۔ ریسکیو 1122کے زیر اہتما م تربیتی کورس میں 40طلبہ شامل ہیں جنہیں کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ابتدائی طبی امدار اور آتشزدی کی صورت میں فائر سیفٹی کے حوالے سے ٹریننگ دی جائے گی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی او ایمرجنسی نے کہا کہ طلبہ کو اس نوعیت کی تربیت کی فراہمی نہایت اہم ہے اور اس کا مقصد انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا سے صدر آرائیں اتحاد تحصیل گجرات و نائب صدر پراپرٹی ڈیلرز اینڈ بلڈرز ایسویسی ایشن چوہدری اشتیاق حسین نے ملاقات کی اور انہیں نیو سبزی و فروٹ منڈی میں مسجد کی تعمیر کیلئے 1لاکھ روپے کاچیک عطیہ پیش کیا۔اے سی ہیڈ کوارٹرز وقار حسین، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی غضنفر علی و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ گیپکو میں بجلی چورروں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران گذشتہ ایک سال میں1208بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ 67بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران سٹی سرکل میں 224، کینٹ سرکل میں 318، گجرات سرکل میں 250، سیالکوٹ سرکل میں 168 اور نارووال سرکل میں 248بجلی چورورں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ ڈائریکٹ کنڈوں اور دیگر حربوں سے بجلی چوری کرنے و بجلی چوروں کومجموعی طور پر 25لاکھ12ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں 3کروڑ 55لاکھ سے زائد کے ڈیٹکشن بِل بھی جاری کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں اور ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکے ہیں ان کے خاتمہ تک چین سے نہیں بٹھیں گئے۔ انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کو اپنی ڈیوٹی کا حصہ سمجھیں اور کسی سفارش اور پریشر کی پرواہ کئے بغیر تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر در ج کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عابد غوری نے کہا ہے کہ ضلع گجرات1997سے پولیو فری ہے ، نئی نسل کو پولیو سے محفوظ رکھنے اور وطن عزیز سے پولیو کے خاتمہ کیلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم دیگر محکموں ، سول سوسائٹی اور والدین کی مدد سے اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوںنے بنیادی ہیلتھ سنٹر گورالہ کے دورہ کے موقع پر محکمہ صحت کے افسران و اہلکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سی ای او ہیلتھ نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور ڈرگ سٹور کا بھی معائنہ کیا۔ ڈاکٹر عابد غوری نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے شیڈول کے مطابق انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں اور ڈسٹرکٹ انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد کیا جاچکا ہے جس میں تمام محکموں نے ماضی کیطرح اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ ہیلتھ ٹیم گزشتہ انسداد پولیو مہم کے جذبہ کو برقرار رکھے گی اور کامیاب انسداد پولیو مہم کیلئے بھرپور وسائل برئوے کار لائے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد رفیق تارڑ نے کہا ہے کہ ای رجسٹریشن سکیم کے تحت کسانوں کی رجسٹریشن تیزی سے جاری ہے، اس سکیم کے تحت رجسٹریشن کرانیوالے کسان حکومت پنجاب کی طرف سے زرعی ترقی کیلئے اقدامات سے مستفید ہو سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف علاقوں میں کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے گزشتہ سالوں کے دوران زراعت کے فروغ کیلئے انقلابی فیصلے کئے ہیں اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ای رجسٹریشن اور بلا سود قرضوں کے پروگرام کا آغاز کیا ہے جس سے صوبہ بھر کے لاکھوں کسان مستفید ہوں گے۔ انہوںنے کسانوں پر زور دیا کہ وہ حکومتی سکیموں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے رجسٹریشن کرائیں اور زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پیغام اسلام کانفرنس انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کا آغاز ہو گی ، عالمی فکری اتحاد کے قیام کا ذریعہ ہو گی ، انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے مختلف کمیٹیوں کے سر براہان آج رپورٹ پیش کریں گے ، کانفرنس میں ملک بھر سے ہزاروں علماء شریک ہوں گے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد ، راوالپنڈی کے علماء و مشائخ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مولانا عبدالحمید صابری ، مولانا طاہر اعقیل اعوان ، مولانا نائب خان ، مولانا اسعد زکریا ، مولانا ادریس قاسمی ، قاری ممتاز ربانی ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا شہباز احمد فاروقی ، مولانا حفیظ الرحمن ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا عبد الصبور نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کی جدوجہد اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا تک پہنچانے کیلئے ہے ۔ پاکستان علماء کونسل نے ہمیشہ انتہاء پسند اور دہشت گرد نظریات کے خلاف جدوجہد کی ہے ۔ امام حرم کعبہ کا پاکستان علماء کونسل کے دفتر آنا ، پاکستان علماء کونسل کی جدوجہد پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیغام اسلام کانفرنس میں سعودی عرب ، ترکی ، مصر ، شام اور دیگر اسلامی ممالک کے وفود شریک ہوں گے ۔ کانفرنس کی تفصیلات آج ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بتائی جائیں گی ۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے حکومت کے مالی سال 2016-17کے پہلے چھ ماہ پر مفصل جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں معیشت کے معاشی اشارے اس چیز کے نشاندہی کر رہے ہیں کہ اصل میں بیماری کی علامتوں کودور کیا گیا ہے ناکہ بنیادی وجوہات پر قابو پایا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکائونٹ خسارے کایک لخت بڑھ جانا ایک انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے ۔2.6فیصد پر کھڑی جی ڈی پی اس طرف اشارہ کر رہی ہے کہ اس کا سالانہ ہدف حاصل نہیں کیاجا سکے گا ۔ پاکستان کی برآمدات کا جی ڈی پی میں حصہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کے بعد نہیں معلوم کہ حکومت اور ملک کے پاس اب کیا راستہ ہو گا جبکہ بیرونی قرضے بڑھتے جا رہے ہیں نیز جبکہ ملکی معیشت کو لاحق خطرات جا ری رہیں گے۔ دسمبر 2016میں جی ڈی پی کا 2.4فیصد ہونے کی وجہ سے جی ڈی پی کے سالانہ ہدف میں3.8 فیصد اضافہ ہو گیا ہے نیز یہ اضافہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے لہذا اب ا سٹیٹ بنک آف پاکستان کو مہنگائی بڑھنے کی شرح پر نظر رکھنا ہو گی فی الحال ملک میں مہنگائی قابو میں ہے۔رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت میں بیرونی شعبہ یعنی برآمدات اور بیرون ملک سے بھیجی گئیں رقوم اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں یہ دونوں چیزیں بڑی تنزلی کا شکار ہے ۔برآمدات گرنے کی وجہ بیرونی دنیا میں مقابلے کی فضا کا سامنا کرنے سے کترانا اور ملک کے اندر مینو فیکچرنگ کانہ ہونا ہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 20لاکھ نوجوان جاب مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ حکومت کا ان کی ملازمتوں پر کوئی دھیان نہیں ہے۔ آئی پی آر کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے سرمایہ کاری اہم عنصر ہوتا ہے جبکہ حال ہی میں ہماری سرمایہ کاری جی ڈی پی کے 15فیصد پر معلق ہو گئی ہیں جبکہ اگر 2015میں اس کا تقابلی جائزہ چین،بھارت اور ویتنا م سے کیا جائے تو چین میں 46فیصد، بھار ت میں32فیصد اور ویتنام میں28فیصد جی ڈی پی کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری خطے کے دیگر ممالک کی نسبت کم ہے ۔لہذا پاکستان میں سرمایہ کاری کو جی ڈی پی کا 20فیصد کی شرح پر لانے کیلئے ایک اضافی رقم کی ضرورت ہو گی جو کہ سالانہ تقریباً 16بلین امریکی ڈالر بنتے ہیں اور یہ رقم قومی بچت اور زیادہ بیرونی سرمایہ کاری سے آنی چاہیے ۔آئی پی آر کی رپورٹ میں اس چیز کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ کم ڈسکائونٹ ریٹ پر پرائیویٹ کریڈٹ میں اضافہ ہو ا ہے نیز اس کے ساتھ ساتھ مشینری کی درآمد ایک مثبت قدم ہے اس کے علاوہ اقتصادی راہداری منصوبے کے زریعے سرمایہ کاری اور ترقیاتی کام اس چیز کی نشاندہی کرتے ہیںکہ سرمایہ کاروں کا اعتمادبڑھا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے اندر پچھلے 6ماہ میں پاور سپلائی میں 4فیصد اضافہ ہو ا ہے جو کہ پچھلے سال کی نسبت کم ہے کیونکہ پچھلے سال جی ڈی پی میں پاور سپلائی کا حصہ 4.7فیصد تھا ۔اس کے علاوہ قابل بھروسہ بجلی کی دستیابی کیلئے بجلی پیدا کرنے کی شرح نا کافی ہے نیز تیل کی کم قیمتیں ہونے کے باوجود گردشی قرضوں میں اضافہ ہو ا ہے اور گردشی قرضوں میں اضافہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت ڈیسکوز کی کارکردگی بہتر نہیں بناتی،لہذا ان حالات میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کا مقصد گردشی قرضے بڑھانا ہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کے اندر معاشی پیداوار کے لیے سرکاری سرمایہ کاری بھی ضروری ہے جو کہ نجی سرمایہ کاری کو متحر ک کرتی ہے ۔تھنک ٹینک آئی پی آر نے حکومت کی بعض ترجیحات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جس میں ہائیر ایجوکشن اور تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی وغیرہ شامل ہیں اس کے علاوہ آبی شعبہ کو بھی بجٹ میں2014-15کی نسبت پس پشت ڈال دیا گیا ہے نیز وفاقی حکومت کے قرضہ جات بڑھ گئے ہیں اس کی وجہ سے حکومت پاکستان کے بوجھ میں اضافہ ہو ا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) مسلم امہ کے مسائل کا حل اتحاد میں ہے۔اسلامی ممالک کیخلاف ہتھیار اٹھانے والے دہشت گردی کو تقویت دے رہے ہیں۔پاکستان سعودی عرب کی اسلامی اور ثقافتی اقدار مشترک ہیں۔امت مسلمہ کا خون پوری دنیا میں بہایا جارہا ہے مگر دہشت گردہونے کا الزام پھر بھی مسلمانوںپر لگایاجاتا ہے۔علماء کرام دہشت گردوں کے نظریات کے مقابلہ کیلئے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو تیار کریں۔مسائل اورمصائب کے دن ختم ہونے والے ہیں۔اسلام اپنے پیغام حقانیت کی وجہ سے پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔پاکستان کی عوام کی طرف سے والہانہ محبت دیکھ کر دل خوش ہوا ۔ یہ بات امام حرم کعبہ الشیخ صالح بن ابراہیم نے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی قیادت میںملنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔پاکستان علماء کونسل کے وفد کی امام کعبہ سے ملاقات خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ وفد میںمرکزی سرپرست مولانا رفیق جامی، مرکزی وائس چیئرمین مولانا عبید الرحمن ضیائ،مولانا یار محمد عابد، پیر جی خالد محمود قاسمی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہنواز فاروقی،علامہ شبیر احمد عثمانی،صوبائی سرپرست پنجاب مولانا حق نواز خالد،صدر پنجاب حافظ محمد امجد،صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب مولانا عبد المنان عثمانی، نائب صدر پنجاب قاری وقار احمد عثمانی، مولانا حسان صدیقی،حافظ محمد شعبان،مولانا محمد مشتاق لاہوری،صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب مولانا عمر قاسمی ،اسلام آباد کے صدر مولانا ذو الفقار احمد،ڈویژنل صدر گوجرانوالہ مولانا گلزار احمد آزاد ضلعی صدر گوجرانوالہ مولانا عبید اللہ انورشامل تھے۔ امام کعبہ نے کہا کہ دنیا و آخرت میں فلاح کا واحد راستہ قرآن پاک اور رسول اللہ ۖ کے اسوہ حسنہ کی پیروی میں ہے۔ انسانیت کی کامیابی اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام اسلامی تعلیمات کو امت تک پہنچانے میں اپنا کردار اداکریں ۔ علماء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امت کو فروعی اختلافات سے نکالنے کیلئے اپنا کردار اداکریں ۔ امام کعبہ نے پاکستان علماء کونسل کی اسلام اورارض حرمین الشریفین کیلئے جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو مسائل سے پریشان ہونے کی بجائے قرآن وسنت کی طرف رجوع کرنا چاہئے۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ ان کی محبت پاکستانی قوم کیلئے اثاثہ ہے اور ارض حرمین الشریفین کا دفاع ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاکستان دورے سے ملکی حالات پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان سعودی عرب کا رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل ارض حرمین الشریفین کے دفاع ، سلامتی اور مملکت سعودی عرب کے استحکام کیلئے اپنے مؤقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) عارفوالہ کے علاقہ قبولہ کی معروف سیاسی شخصیت علی رانا نے اپنے ساتھیوں سمیت موو آن پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔اس بات کا اعلان انہوںنے موو آن پاکستان کے چیئرمین میاں محمد کامران سے ملاقات کے دوران کیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل عمران یوسف’ مرکزی سیکرٹری اطلاعات تمکین آفتاب ملک اور پارٹی کے دیگر لوگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ علی رانا جماعت اسلامی کے رہنماء رانا اللہ داد خان(مرحوم) کے پوتے اور تحریک پاکستان کے سر گرم رکن رانا ظفراللہ خان کے نواسے ہیں جنہیں گولڈ میڈل بھی ملا تھا۔ علی رانا کے خاندان کا شمار مسلم لیگ کے بانیوں میں ہوتا ہے جن کی پاکستان کیلئے بہت خدمات ہیں۔اس موقع پر علی رانا نے کہا کہ موو آن پاکستان اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے والی جماعت ہے بہت جلد ملکی سیاست میں اپنا نام پیدا کر لے گی جس کی بناء پر انہوں نے اس جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔موو آن پاکستان کے چیئرمین میاں محمد کامران نے انہیں اپنی جماعت میں خوش آمدید کرتے ہوکہا کہ ہماری پارٹی کے منشور میںصحت، تعلیم اور امن کے قیام کو اولین ترجیح ہے اس لئے لوگ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موو آن پارٹی بہت سارے سیاسی رہنمائوں سے رابطے میں ہے اور جلد وہ بھی ہماری پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) بارہ اپریل پر اسٹیل میں یونین کے الیکشن ہونے جارہے ہیں اس حوالے سے آج مہم کا آخری روز تحریک انصاف کی جانب سے انصاف لیبر یونین الیکشن میں میگافون کے نشان پر میدان میں ہے اسی حوالے سے آج اسٹیل مل کے سامنے ایک بہت بڑا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء ایم این اے اسد عمر، حلیم عادل شیخ ، آزاد کشمیر کے صدر بریسٹر سلطان محمود ، فردوس شمیم نقوی ، خرم شیر زمان ، ڈاکٹر مسرور سیال ، جئے پرکاش اکرانی ، سردار عزیز ، سربلند گڈو ، گل نمروز خان ، نعیم عادل شیخ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مقابلہ ایک طرف خودپرستی ، مفاد اورعہدے کا دوسری طرف ایثار ، جذبا ،جنون اور خدمت کا ہے 12اپریل پر جیت مزدور کی ہوگی آج ہم یہاں کسی لیڈر نہیں پر مزدور کے لیے جمع ہوئے ہیں پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی ادارا 21ماہ سے بند پڑا ہے مزدور بھوک سے مررہے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی ، حکمرانوں کو ئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے حکمرانوں کو ووٹ مانگنے کے لیے تو عام آدمی نظر آتا ہے مگر جب یہی مزدور اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلے تو صرف ایک لیڈر عمران خان ان کی آواز بنا اسٹیل مل کے ملازمین نے حق کا راستہ اختیار کیا انہوں نے مصیبتیں جھیلیں سڑکوں پر بیٹھے جیل کے اندر گئے مقابلہ کیا عمران خان آپ کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جس دن پاکستان کا مزدور کسان متحد ہوگیا اس دن یہ اشرافیہ کہیں نظر نہیں آئی گی آپ ہمت کریں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب یہاں پر مزدور کسان راج کرے گا ۔ پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی لوہار اپنی اسٹیل مل تو چلا سکتے ہیں لیکن پاکستانکا بڑا صنعتی ادارا ان سے نہیں چلتا حکمرانوں نے ووٹ لینے لے لیے ہمیشہ مزدور کو استعمال کیا ہے اور بعد میں انہی کے حقوق کو غضب کیا ہے 12اپریل پر جیت انصاف لیبر یونین کی ہوگی جیت مزدور کی ہوگی عام ورکر کی ہوگی عمران خان مزدوروں کسانوں اور عام آدمی جو اس اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے انہیں آزاد کرانے کی جنگ لڑ رہا ہے تحریک انصاف عام آدمی کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گیمزدوروں کو مارا پیٹا گیا ان پر گولیاں چلائی گئی تشدد کیا گیا جیلوں میں ڈالا گیا مگر یہ لوگ ابت قدم رہے اور انشاء اللہ اب جیت ان کی ہوگی مزدور کی ہوگی اسٹیل مل کا چیئرمین بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا اب ہم الیکشن جیت کر بتائیں گے کہ ادارے کیسے چلتے ہیں جن لوگوں نے ہمارے مزدور بھائیوں پر تشدد کیا وقت آیا تو سب سے حساب لیں گے تمام مزدور بھائی اپنے حقوق کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں اور نکلیں میگافون کے نشان پر ٹھپہ لگائیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں ۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر برسٹر سلطان محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج یہاں پر اپنے کشمیری بہائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں مجھے یاد ہے جب کشمیر میں زلزلہ آیا تھا تو اسٹیل مل کے مزدوروں نے اپنی محنت ڈبل کی اور متاثرین کے لیے امدادی سامان جمع کرکے اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے بھجوایا اس نظام کو بدلنے کے لیے ہمیں عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا اس ملک کو اندرونی اور بیرونی جو خطرات ہیں ان سے ہم عمران خان کی قیادت میں بچ سکتے ہیں اور عمران خان اس ملک کو ایک مضبوط ملک بنا سکتے ہیں ۔کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے ملک کا غریب آدمی بھوکا سوتا ہے حکمرانوں کو اس غربت کا پتہ نہیں مزدوروں کے گھروں میں فاقے پڑ چکے ہیں جب عمران خان کی حکومت ہوگی تو کوئی بھی غریب مزدور اپنے حقوق سے محروم نہیں ہوگا جیت ہماری ہوچکی ہے اور اس جیت کا جشن انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں یکم مئی یوم مزدور کے روز کراچی میں منائیں گے ۔ اس موقع پر جنرل سیکٹری انصاف لیبر یونین یاسین جامڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سی بی اے چیئرمین شمشاد قریشی کو ووٹ دیکر اپنا معاشی قتل کیا شمشاد قریشی خد کو پیپلز پارٹی کا کہتا ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ وہ پیپلز پارٹی کا نہیں وہ غدار ہے مزدوروں کا قاتل ہے شمشاد قریشی اس اسٹیل مل کو اپنی ماں کہتا ہے اور اسی ماں کو وہ حکمرانوں کے ساتھ مل کر بیچنے پر تلہ ہوا ہے مگر ہم مزدور ایسا ہونے نہیں دیں گے 12اپریل پر آپ انصاف لیبر یونین کو کامیاب کریں ہم بتائیں گے انہیں کے اسٹیل مل کیسے چلتی ہے ۔اس موقع پر نائب صدر سندھ مسرور سیال ، لیبرونگ صدر سندھ گل نمروز خان ، کراچی لیبر ونگ صدر سربلند گڈو ، جئے پرکاش اکرانی ، علی میرجت اور دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1سیدو شریف میں منعقدہ ایک اہم تقریب میں سوات کی مختلف مضا مین کی (266)خواتین اساتذہ میں تعیناتی کے احکامات تقسیم کئے گئے جو میرٹ پر این ٹی ایس کے ذریعے بھر تی ہوئی ہیں ۔ اسناد وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد، چیئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان ، پارلیمانی سیکرٹری عزیزاللہ گران ، ڈی ای او زنانہ زیب النساء اور احسان اللہ خان نے تقسیم کیں جبکہ اس موقع پر ایم پی ایز ڈاکٹر حیدر علی اور سید جعفر شاہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ان استانیوں میں (91)سی ٹی (10)قاری (9)اے ٹی (8)پی اے ٹی (8)ڈی ایم اور دیگر مختلف مضامین کی استانیاں شامل ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد ، فضل حکیم خان ،عزیزاللہ گران اور دیگر نے خواتین کی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون کی تعلیم پوری خاندان کی تعلیم ہے اور خواتین کا کردار تاریخ میں ثابت ہے۔ جو قومیں خواتین کو ساتھ لے کر ترقی کی راہوں پر گامزن ہوتی ہیں وہ اپنی منزل جلد حاصل کر لیتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تعلیم کی اس اہمیت کو پیش نظر رکھ کر اس کو منشور میں اولیت دی اور تعلیم کی شعبہ میں میرٹ ، جزا اورسز ا کا عمل نافذ کرکے شعبہ تعلیم کی بنیادیں مضبوط کیں ۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دین اسلام سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنے کیلئے ناظرہ اور ترجمہ قرآن کو لازمی قرار دیا تاکہ ہمارے طلبہ اچھے مسلمان بھی بن سکیں اور وہ تما م رشتوں کی عزت و اکرام سے آگاہ ہو سکیں ۔ میرٹ پر بھر تی اساتذہ اور استانیاں محنت کرکے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم دیں گی جو ملک کا نام روشن کر یں گے ۔اس موقع پر نئے سال کے داخلہ مہم کا باضابطہ افتتاح بھی کیا گیا اور طالبات میں بیگ ، کتابیں اور دیگر متعلقہ اشیاء تقسیم کی گئیں ۔ چیئر مین ڈیڈیک نے سکول کیلئے پانچ لاکھ روپے کے
ترقیاتی فنڈ کا اعلان کیا جبکہ ڈاکٹر امجد نے سکول بینڈ ، ملی نغمہ ٹیم اور ویلکم ٹیم کے لئے دس دس ہزار روپے کا اعلان کیا ۔مقررین نے بہترین تقریب کا اہتمام کرنے پر سکول انتظامیہ کو شاباش دی۔
۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے کہا ہے کہ کلاس فور ملازمین سرکاری ادروں میں ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، پروفیشنل الاؤنس کلاس فورملازمین کا حق ہے جس کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ، صوبائی حکومت ٹال مٹول سے کام نہ لے ، انصاف کے دعویداروں انصاف کا مظاہر ہ کرکے کلاس فور ملازمین کا حق دیں ، گذشتہ روز سنٹرل ہسپتال سیدو شریف میں کلاس فور ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروفیشنل الاؤنس کلاس فور ملازمین کا حق ہے مگر اس حوالے سے ان کے ساتھ سراسر زیادتی ہورہی ہے، کلاس فور ملازمین سرکاری اداروں میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے ساتھ ظم کرنا سخت ناانصافی ہے ، انہوں نے کہا کہ انصاف کے دعویداروں انصاف کا مظاہرہ کرکے کلاس فور ملازمین کو ان کا حق دے دیں ، انہوں کلاس فور ملازمین کو یقین دہانی کرائی کہ ہر فورم پر ان کے حق کیلئے آواز اٹھا ئیںگے اور پروفیشنل الاؤنس دلانے تک چھین سے نہیں بیٹھیںگے ۔
۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) محکمہ فارسٹ ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کا معاملہ ضلع ناظم نے فارسٹ حکام کو طلب کردیا، حکام کی طرف سے ایک ہفتہ کے اندر اندر تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی، 8مہینوں سے محکمہ فارسٹ کے چوکیداروں اورکلاس فور ملازمین کی تنخواہیں بند ہیں ، متاثرہ ملازمین کے گھروں میں فاقوں کاسماں ضلع ناظم نے متاثرین کی تشویش پر نوٹس لے لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ آٹھ مہینوں سے محکمہ فارسٹ کے چوکیداروں اورکلاس فور ملازمین کی تنخواہیں بند ہونے کیوجہ سے مذکورہ ملازمین کو شدید مالی بحران کا سامنا کرناپڑر ہا ہے اوراس صورتحال کے پیش نظر انکے گھروں میں فاقوں کا سماں ہے ، اس تشویشناک صورتحال پر ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ نے محکمہ فارسٹ کے ڈی ایف او اوردیگراعلیٰ حکام کو اپنے دفتر طلب کرکے ان کو محکمہ فارسٹ کی ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کے حوالے سے آگاہ کیا اور واضح کیا کہ غریب ملازمین کو ان کی تنخواہوں کی ادائیگی فوری طور پر یقینی بنایاجائے۔ ضلع ناظم نے کہا کہ تنخواہوں کی بندش کیوجہ سے ان غریب ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ان کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کے حق میں نہیں ہوں لہٰذا ان کے حال پر رحم کرتے ہوئے انکا حق انکو دیاجائے جس پر محکمہ فارسٹ کے حکام نے ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ کو یقین دہانی کرائی ، کہ ایک ہفتے کے اندر اندر ان ملازمین کو تنخواہیں اداکردی جائیگی ۔