کراچی (پریس ریلیز) پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین عمر فاروق عمر خیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت را ایجنٹ کل بھوشن یادو کی سزائے موت پاک افواج کا جرات مندانہ اقدام ہے۔ اگر سیاسی حکومت کے بھروسے پر رہا جاتا تو کل بھوش یادو کا کیس برسا برس چلتا رہتا اور پھر انسانی ہمدردری کا نام نہاد بہانہ بنا کر ملک دشمنوں کو چھوڑ دیا جاتا۔ پاکستان رابطہ کو نسل کے چئرمین نے مطالبہ کیا ہے کل بھوشن یادو کو سرعام کرین پر پھانسی دی جائے اور تمام نیوز چینلز میں براہ راست نشر کیا جائے۔
انھوں نے مزید مطالبہ کیا کہ را کے ایم کیو ایم ایجنٹس کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے اور عزیز جان بلوچ کا کیس بھی فوجی عدالت میں فوری بھیجا جائے ۔ ورنہ صولت مرزا ، اجمل پہاڑی اور نادر شاہ کی طرح مقدمات کا فیصلہ کبھی نہیں ہو سکے گا اور ملک دشمن عناصر کے سرپرست اور ان کے حواری جیلوں میں پر تعیش زندگی بسر کرتے رہیں گے اور اپنی حکومت کی مضبوطی ہونے کا انٹظار کریں گے تاکہ پھر پیرول پر رہا ہوکر پاکستان کے خلاف سازش کرتے رہیں۔
صولت مرزا کے انجام سے کسی دہشت گرد کو سبق حاصل ہوا ۔ ضرورت اس بات کی ہے را ایجنٹس کے تمام مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیج کر کل بھوش یادو کی طرح سبک رفتاری سے مقدمات چلا کر بھارت کو سبق دیا جائے تاکہ آئندہ وہ پاکستا ن کے خلاف کسی سازش کی جرات سے قبل لاکھ مرتبہ سوچ لے اور اس کی سازشوں کا شکار ، را ایجنٹس اپنے انجام کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر عبرت حاصل کر سکیں۔
جاری کردہ
Pakistan Rabata Council Chairman Omer Farooq Umer Khail Mechanical engineer University of Engineering and Technology in Peshawar Contact 0304-2358363 Head office 24/A .Block 4, Metroville, Karachi, Sindh, Pakistan. https://web.facebook.com/Pakistan-Rabata-Council-662514427229690/