پاکپتن کی خبریں 12/4/2017

Group Photo

Group Photo

پاکپتن (بیورورپورٹ) پڑھی لکھی نوجوان نسل کو ویژنری قیادت نصیب ہو جائے تووہ چند برسوں میں ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے تعلیمی ویژن کی روشنی میں پنجاب کے طول و عرض میں رہنے والے طلباء کو تمام ضروری تعلیمی سہولیات سے مزین کرکے ملکی ترقی کا زینہ بنا رہے ہیں، فروغ تعلیم ترقی و خوشحالی کا یقینی راستہ ہے ۔ان خیالات کااظہارپنجاب بوائز ہائی سکول پاکپتن کے پرنسپل عرفان حسن بھٹی نے جما عت دہم کے طلباء کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمرزا عمران اکرم، سید اخلاق شاہ، عادل زمان، رانا سلیم جوئیہ، عظمت فرید عباسی،محمد مبین، خضر حیات، ذیشان گل،محمد وقار سمیت اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد موجو دتھی۔عادل زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے طلباء نے اپنی لیاقت ، ذہانت اور صلاحیتوں کا سکہ پوری دنیا سے منوایا ہے پاکستانی طلباء کی یہ خوبی ہے کہ تمام تر نامساعد حالات اور محدود وسائل کے باوجود وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کااستعمال کرتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والے ہر مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں اور اپنے ملک و قوم کانام روشن کرتے ہیں۔ ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ)گورنمنٹ فریدیہ پوسٹ گرایجویٹ کالج کے پروفیسر منظور حسین نے کہا ہے کہ احادیث سے آگاہی ہرمسلمان پر فرض ہے اور حقوق رسالت کے زمرے میں آتا ہے۔ انہی حقوق کا تقاضا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد ۖ کی طرف سے وہ باتیں منسوب نہ کی جائیں جو کہ آپ ۖ نے نہیں فرمائیں۔علم ہوجانے کے بعد ایسی غیر مستند احادیث کو تر ک کردینا ضروری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ تقریر و تحریر میں ایسی بے احتیاطی اورغیر تحقیقی رویہ کی وجہ سے یہ غیر مستند احادیث حقیقت کا لبادہ اوڑھ لیتی ہیں۔علاوہ ازیں شعبہ عربی نے بڑی انتھک محنت اور یسریچ کے بعد احادیث کے معاملے میں صدیوں سے خاص وعام میں رائج اغلاط اور خود ساختہ عوامی تصورات کوموضوع بناتے ہوئے مسنتد کتاب ”موضوع احادیث اور عوامی اغلاط” لکھی ہے۔یہ کتاب شائع ہوکر مذہبی اور عوامی حلقوں میں کافی پذیرائی حاصل کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ)انصاف لائرز ونگ کے ضلعی صدر میاں محمد احمد وٹو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران پانامہ لیکس سے ثابت ہونے والی کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، آئندہ ہونیوالے انتخابات میں کاغذی شیروں کو واضح شکست ہوگی، دھونس اور دھاندلی کے زور سے جیتنے والوں کو منہ چھپانے کی جگہ تک نہ ملے گی، عوام پانامہ لیکس کے فیصلہ کا انتظارکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی جمہوریت ہے جہاں پر عوام کو انصاف نہیں مل رہا ،جہاں عوام مہنگائی کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں،یہ جمہوریت نہیں بلکہ شریف خاندان کی بادشاہت ہے۔ محمد احمد وٹونے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین حکمرانوں کیخلاف بیان بازی کر کے ان کے ساتھ ہونیوالی ڈیل کو چھپارہے ہیں، تحریک انصاف ملک میں ناانصافی اور لاقانونیت کا خاتمہ کرگی ،عوام کوبلا تفریق انصاف کی فراہمی ہمارے منشور میں شامل ہے۔۔۔۔۔